عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونَ ، مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، رَجَاءِ بْنِ حَيُوَةَ ، أَبِي أُمَامَةَ ، شُعْبَةُ ، مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، رَجَاءِ بْنِ حَيُوَةَ
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيُوَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: أَنْشَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَيْشًا، فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ لِي بِالشَّهَادَةِ، قَالَ: " اللَّهُمَّ سَلِّمْهُمْ وَغَنِّمْهُمْ"، فَغَزَوْنَا، فَسَلِمْنَا وَغَنِمْنَا، حَتَّى ذَكَرَ ذَلِكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ: ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَتَيْتُكَ تَتْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ، أَسْأَلُكَ أَنْ تَدْعُوَ لِي بِالشَّهَادَةِ، فَقُلْتَ:" اللَّهُمَّ سَلِّمْهُمْ وَغَنِّمْهُمْ"، فَسَلِمْنَا وَغَنِمْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمُرْنِي بِعَمَلٍ أَدْخُلُ بِهِ الْجَنَّةَ، فَقَالَ:" عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّهُ لا مِثْلَ لَهُ" ، قَالَ: فَكَانَ أَبُو أُمَامَةَ لا يُرَى فِي بَيْتِهِ الدُّخَانُ نَهَارًا إِلا إِذَا نَزَلَ بِهِمْ ضَيْفٌ، فَإِذَا رَأَوَا الدُّخَانَ نَهَارًا، عَرَفُوا أَنَّهُ قَدِ اعْتَرَاهُمْ ضَيْفٌ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: رَوَى هَذَا الْخَبَرَ مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيُوَةَ، وَرَوَاهُ شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيُوَةَ .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک لشکر تیار کیا، میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے لیے شہادت کی دعا کیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ سَلِّمْهُمْ وَغَنِّمْهُمْ» ”اے اللہ! ان لوگوں کو سلامت رکھنا اور انہیں مال غنیمت عطا کرنا۔“ ہم لوگوں نے جنگ میں حصہ لیا، ہم سلامت بھی رہے اور ہمیں مال غنیمت بھی مل گیا، یہاں تک کہ راوی نے تین مرتبہ یہ بات ذکر کی۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے لیے شہادت کی دعا کیجیے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «اللَّهُمَّ سَلِّمْهُمْ وَغَنِّمْهُمْ» ”اے اللہ! ان لوگوں کو سلامت رکھنا اور انہیں مال غنیمت بھی عطا کرنا۔“ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہم سلامت بھی رہے ہیں اور ہمیں مال غنیمت بھی مل گیا ہے، اب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے کسی ایسے عمل کے بارے میں حکم دیجیے جس کی وجہ سے میں جنت میں داخل ہو جاؤں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَا عِدْلَ لَهُ» ”تم پر روزہ رکھنا لازم ہے، کیونکہ اس کی مانند اور کوئی چیز نہیں ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے گھر سے دن کے وقت کبھی بھی دھواں نظر نہیں آتا تھا، ماسوائے ایک دن کے جب ان کے ہاں کوئی مہمان آیا ہوا ہوتا تھا، جب ان کے گھر دن کے وقت دھواں نظر آتا، تو لوگوں کو پتا چل جاتا تھا کہ ان کے ہاں کوئی مہمان آیا ہوا ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): مہدی بن میمون نے یہ روایت محمد بن ابویعقوب کے حوالے سے رجاء سے نقل کی ہے، جبکہ شعبہ نے یہ روایت محمد بن ابویعقوب کے حوالے سے حمید بن ہلال کے حوالے سے رجاء سے نقل کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3425]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1893، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3425، 3426، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1538، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2219، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8572، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22569» «رقم طبعة با وزير 3416»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعليق على «المختارة»» تحت الحديث (21).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق على «المختارة»» تحت الحديث (21). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم