☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 3057
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 3057
أَبُو يَعْلَى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِي ، أَبِيهِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا دُعِيَ إِلَى جَنَازَةٍ سَأَلَ عَنْهَا، فَإِنْ أُثْنِيَ عَلَيْهَا خَيْرًا قَامَ فَصَلَّى، وَإِنْ أُثْنِيَ عَلَيْهَا شَرًّا قَالَ لأَهْلِهَا:" شَأْنُكُمْ بِهَا"، وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهَا ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: تَرْكُ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَنْ وَصَفْنَا نَعَتَهُ، كَانَ ذَلِكَ قَصْدَ التَّأْدِيبِ مِنْهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأُمَّتِهِ، كَيْلا يَرْتَكِبُوا مِثْلَ ذَلِكَ الْفِعْلِ، لا أَنَّ الصَّلاةَ غَيْرُ جَائِزَةٍ عَلَى مَنْ أَتَى مِثْلَ مَا أَتَى مَنْ لَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد (سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کسی جنازے (کی نماز پڑھنے کے لیے) بلایا جاتا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے بارے میں دریافت فرماتے تھے، اگر اس کی اچھی تعریف بیان کی جاتی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا کر لیتے تھے اور اگر اس کی برائی بیان کی جاتی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے گھر والوں سے فرماتے تھے: ”اسے تم خود سنبھال لو“، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کرتے تھے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص کی نماز جنازہ ادا نہیں کی تھی جس کی صفت ہم نے ذکر کی ہے۔ اس سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مقصد یہ تھا کہ آپ اپنی امت کو اس حوالے سے ادب سکھائیں تاکہ وہ اس فعل کے ارتکاب سے بچیں۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ ایسے شخص کی نماز جنازہ ادا کرنا جائز ہی نہیں ہوتا جس میں وہ خاصیت پائی جاتی ہو جس خامی کے حامل فرد کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز جنازہ ادا نہیں کی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3057]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3057، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1352، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22993، 22994، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 629، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 196» «رقم طبعة با وزير 3046»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الأحكام» (109).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناد صحيح على شرط الشيخين
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الأحكام» (109). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناد صحيح على شرط الشيخين
← Previous Hadith (3056) Back to Bab Next Hadith → (3058)