أَبُو يَعْلَى ، شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، أَبِي بِشْرٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ قَيْسٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَاتَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مُحَارِبَ خَصَفَةَ بِنَخْلٍ، فَرَأَوْا مِنَ الْمُسْلِمِينَ غُرَّةً، فَجَاءَهُ رَجُلٌ مِنْهُمْ، يُقَالُ لَهُ: عَوْفُ بْنُ الْحَارِثِ، أَوْ غَوْرَثُ بْنُ الْحَارِثِ، حَتَّى قَامَ عَلَى رَأْسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِالسَّيْفِ، فَقَالَ: مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي؟ قَالَ:" اللَّهُ"، قَالَ: فَسَقَطَ السَّيْفُ مِنْ يَدِهِ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّيْفَ، فَقَالَ لَهُ:" مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي"، قَالَ: كُنَّ خَيْرًا مِنِّي، قَالَ:" تَشَهَّدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ؟" قَالَ: لا، وَلَكِنْ أُعَاهِدُكَ عَلَى أَنْ لا أُقَاتِلَكَ وَلا أَكُونَ مَعَ قَوْمٍ يُقَاتِلُونَكَ، قَالَ: فَخَلَّى سَبِيلَهُ، فَجَاءَ إِلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: جِئْتُكُمْ مِنْ عِنْدِ خَيْرِ النَّاسِ، فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الظُّهْرِ أَوِ الْعَصْرِ، شَكَّ أَبُو عَوَانَةَ، أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِصَلاةِ الْخَوْفِ قَالَ: فَكَانَ النَّاسُ طَائِفَتَيْنِ: طَائِفَةً بِإِزَاءِ الْعَدُوِّ، وَطَائِفَةً يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى بِالطَّائِفَةِ الَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ انْصَرَفُوا، فَكَانُوا مَكَانَ أُولَئِكَ، وَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّوْا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَكْعَتَيْنِ، فَكَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعُ رَكَعَاتٍ وَلِلْقَوْمِ رَكْعَتَانِ .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نخل کے مقام پر موجود ”محارب خصفہ“ میں لڑائی کی، ان لوگوں نے مسلمانوں کو غافل دیکھا تو ان کا ایک شخص آیا جس کا نام عوف بن حارث یا شاید غورث بن حارث تھا، وہ تلوار لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سرہانے آ کر کھڑا ہو گیا اور دریافت کیا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مجھ سے کون بچائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «اللهُ» ”اللہ تعالیٰ۔“ راوی کہتے ہیں: اس کے ہاتھ سے تلوار گر گئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تلوار کو پکڑا اور دریافت کیا: ”تمہیں مجھ سے کون بچائے گا؟“ اس نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھ سے بہتر ہو جائیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے؟“ اس نے کہا: جی نہیں، میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ یہ عہد کرتا ہوں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جنگ نہیں کروں گا اور نہ ہی اس قوم کے ساتھ رہوں گا جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جنگ کرے گی۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے چھوڑ دیا، وہ اپنے ساتھیوں کے پاس آیا اور بولا: میں سب سے بہتر شخص کے پاس سے تمہارے پاس آیا ہوں۔ جب ظہر یا شاید عصر کا وقت ہوا، یہ شک ابوعوانہ نامی راوی کو ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نمازِ خوف کا حکم دیا، راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں کے دو گروہ بن گئے، ایک گروہ دشمن کے مدمقابل ہو گیا اور ایک گروہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کرنے لگا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ساتھ والے گروہ کو دو رکعات پڑھائیں، پھر ان لوگوں نے نماز ختم کر دی اور وہ ان لوگوں کی جگہ پر آ گئے اور وہ لوگ آ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا کرنے لگے، انہوں نے دو رکعات ادا کیں، یوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی چار رکعات ہوئیں اور ان لوگوں کی دو رکعات ہوئیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2883]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4125، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 840، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1347، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2869، 2874، 2877، 2882، 2883، 2884، 2888، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1253، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1260، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2504، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1779، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14400» «رقم طبعة با وزير 2872»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - المصدر نفسه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
رجاله ثقات إلا أنه منقطع
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات إلا أنه منقطع