☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 2876
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 2876
أَبُو يَعْلَى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، مَنْصُورٍ ، مُجَاهِدٍ ، أَبُو عَيَّاشٍ الزُّرَقِيُّ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَيَّاشٍ الزُّرَقِيُّ ، قَالَ:" كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعُسْفَانَ وَعَلَى الْمُشْرِكِينَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَ: فَصَلَّيْنَا الظُّهْرَ، فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ: لَقَدْ كَانُوا عَلَى حَالٍ لَوْ أَرَدْنَا لأَصَبْنَاهُمْ غُرَّةً، أَوْ لأَصَبْنَاهُمْ غَفْلَةً، قَالَ: فَأُنْزِلَتْ آيَةُ الْقَصْرِ، بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، فَأَخَذَ النَّاسُ السِّلاحَ، وَصَفُّوا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، صَفَّيْنِ مُسْتَقْبِلِي الْعَدُوِّ، وَالْمُشْرِكُونَ مُسْتَقْبِلَوهُمْ، فَكَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَبَّرُوا جَمِيعًا، وَرَكَعَ وَرَكَعُوا جَمِيعًا، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَرَفَعُوا جَمِيعًا، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ، وَقَامَ الأَخَرُ يَحْرُسُونَهُمْ، فَلَمَّا فَرَغَ هَؤُلاءِ مِنْ سُجُودِهِمْ سَجَدَ هَؤُلاءِ، ثُمَّ نَكَصَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ، وَتَقَدَّمَ الآخَرُونَ فَقَامُوا مَقَامَهُمْ، فَرَكَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَكَعُوا جَمِيعًا، ثُمَّ رَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَفَعُوا جَمِيعًا، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ، وَقَامَ الآخَرُونَ يَحْرُسُونَهُمْ، فَلَمَّا فَرَغَ هَؤُلاءِ مِنْ سُجُودِهِمْ سَجَدَ الآخَرُونَ، ثُمَّ اسْتَوُوا مَعَهُ فَقَعَدُوا جَمِيعًا، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ جَمِيعًا، صَلاهَا بِعُسْفَانَ وَصَلاهَا يَوْمَ بَنِي سُلَيْمٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوعیاش زرقی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ عسفان کے مقام پر موجود تھے، مشرکین کے سالار خالد بن ولید تھے۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے ظہر کی نماز ادا کی، مشرکین نے یہ کہا کہ یہ لوگ ایسی حالت میں تھے اگر ہم چاہتے تو ان پر حملہ کر سکتے تھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ان کی غفلت میں ان پر حملہ کر سکتے تھے۔ راوی کہتے ہیں: ظہر اور عصر کے درمیان قصر نماز کے حکم سے متعلق آیت نازل ہو گئی، لوگوں نے اپنے ہتھیار پکڑ لیے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے صف بنا لی، انہوں نے دو صفیں بنائیں، ان کا رُخ دشمن کی طرف تھا اور مشرکین کا رخ ان کی طرف تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تکبیر کہی، ان سب لوگوں نے تکبیر کہی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رکوع کیا، ان سب لوگوں نے رکوع کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا، تو ان سب نے سر اٹھایا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سجدہ کیا، تو اس صف نے سجدہ کیا جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب موجود تھی اور دوسرے لوگ ان کی حفاظت کرتے رہے، جب یہ لوگ سجدہ کر کے فارغ ہوئے، تو ان لوگوں نے سجدہ کیا، پھر وہ والی صف پیچھے ہٹ گئی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب موجود تھی، دوسرے لوگ آگے آ گئے اور ان لوگوں کی جگہ پر کھڑے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رکوع کیا، تو ان سب لوگوں نے رکوع کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سر اٹھایا، تو ان سب نے سر اٹھایا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سجدہ کیا، تو اس صف نے سجدہ کیا جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب موجود تھی اور دوسرے لوگ کھڑے ان کی حفاظت کرتے رہے، جب یہ لوگ سجدہ کر کے فارغ ہوئے، تو دوسرے لوگوں نے سجدہ کیا، پھر یہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ سیدھے ہوئے اور یہ سب لوگ بیٹھ گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سب سمیت سلام پھیرا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عسفان کے مقام پر یہ نماز پڑھائی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بنو سلیم کے ساتھ مقابلے کے دن یہ نماز پڑھائی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2876]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 257، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2875، 2876، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1256، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1548، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1236، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 686، 2503، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6098، 6106، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1777، 1778، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16847» «رقم طبعة با وزير 2865»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناد صحيح على شرط الشيخين
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناد صحيح على شرط الشيخين
← Previous Hadith (2875) Back to Bab Next Hadith → (2877)