بَكْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الطَّاحِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، بِلالَ بْنَ الْحَارِثِ
أَخْبَرَنَا بَكْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الطَّاحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: كُنَّا مَعَهُ جُلُوسًا فِي السُّوقِ، فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ لَهُ شَرَفٌ، فَقَالَ لَهُ: يَا ابْنَ أَخِي، إِنَّ لَكَ حَقًّا، وَإِنَّكَ لَتَدْخُلُ عَلَى هَؤُلاءِ الأُمَرَاءِ، وَتَكَلَّمُ عِنْدَهُمْ، وَإِنِّي سَمِعْتُ بِلالَ بْنَ الْحَارِثِ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ، وَلا يَرَاهَا بَلَغَتْ حَيْثُ بَلَغَتْ، فَيَكْتُبُ الِلَّهِ لَهُ بِهَا رِضَاهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ لا يَرَاهَا بَلَغَتْ حَيْثُ بَلَغَتْ، يَكْتُبُ الِلَّهِ بِهَا سَخَطَهُ إِلَى يَوْمِ يَلْقَاهُ" فَانْظُرْ يَا ابْنَ أَخِي مَا تَقُولُ، وَمَا تَكَلَّمُ، فَرُبَّ كَلامٍ كَثِيرٍ قَدْ مَنَعَنِي مَا سَمِعْتُ مِنْ بِلالِ بْنِ الْحَارِثِ.
Translation: محمد محی الدین .
محمد بن عمرو بن علقمہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم ان کے ساتھ بازار میں بیٹھے ہوئے تھے، ان کے پاس سے مدینہ منورہ کا رہنے والا ایک صاحبِ حیثیت شخص گزرا، تو علقمہ بن وقاص رحمہ اللہ نے اس سے کہا: تمہارا ایک حق ہے (کہ میں تمہیں یہ بات بتاؤں) تم ان حکمرانوں کے ہاں آتے جاتے ہو اور ان سے بات چیت کرتے ہو، میں نے سیدنا بلال بن حارث رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی ہیں، ان کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بندہ کوئی بات کرتا ہے، اسے یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ بات کہاں تک جائے گی؟ اللہ تعالیٰ اس بات کی وجہ سے قیامت کے دن تک کے لیے اس بندے کے بارے میں رضامندی تحریر کر دیتا ہے۔ اور ایک بندہ کوئی بات کہتا ہے، اور اسے یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ بات کہاں تک جائے گی؟ لیکن اس بات کی وجہ سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تک کے لیے اس شخص کے بارے میں ناراضگی نوٹ کر لیتا ہے۔“ تو اے میرے بھتیجے! تم اس بات کا جائزہ لو کہ تم کیا کہتے ہو اور کیا بات کرتے ہو؟ میں نے جب سے سیدنا بلال بن حارث رضی اللہ عنہ کی زبانی یہ بات سنی ہے، تب سے میں نے (غیر محتاط) باتیں کرنا ترک کر دی ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البِرِّ وَالإِحْسَانِ/حدیث: 287]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 3611، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 280، 281، 287، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 136، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2319، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3969، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 706، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16094، والحميدي فى (مسنده) برقم: 935»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (888).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
صحيح.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (888). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط صحيح.