☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 2860
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 2860
أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ ، طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ الأَيْلِيُّ ، أَبِي ، الْقَاسِمُ بْنُ مَبْرُورٍ ، يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ الأَيْلِيِّ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ الأَيْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَبْرُورٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ الأَيْلِيِّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: شَكَا النَّاسُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَحْطَ الْمَطَرُ، فَأَمَرَ بِالْمِنْبَرِ، فَوُضِعَ لَهُ فِي الْمُصَلَّى، وَوَعَدَ النَّاسَ يَوْمًا يَخْرُجُونَ فِيهِ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حِينَ بَدَا حَاجِبُ الشَّمْسِ، فَقَعَدَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَيْ عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: " إِنَّكُمْ شَكَوْتُمْ جَدْبَ جِنَانِكُمْ، وَاحْتِبَاسَ الْمَطَرِ عَنْ إِبَّانِ زَمَانِهِ عَنْكُمْ، وَقَدْ أَمَرَكُمُ اللَّهُ أَنْ تَدَعُوهُ، وَوَعَدَكُمْ أَنْ يَسْتَجِيبَ لَكُمْ"، ثُمَّ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ، لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ، تَفْعَلُ مَا تُرِيدُ، اللَّهُمَّ أَنْتَ اللَّهُ لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ، الْغَنِيُّ وَنَحْنُ الْفُقَرَاءُ، أَنْزِلْ عَلَيْنَا الْغَيْثَ، وَاجْعَلْ مَا أَنْزَلْتَ لَنَا قُوَّةً، وَبَلاغًا إِلَى خَيْرٍ"، ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى رَأَيْنَا بَيَاضَ إِبْطَيْهِ، ثُمَّ حَوَّلَ إِلَى النَّاسِ ظَهْرَهُ، وَقَلَبَ أَوْ حَوَّلَ رِدَاءَهُ وَهُوَ رَافِعٌ يَدَيْهِ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ، وَنَزَلَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَأَنْشَأَ اللَّهُ سَحَابًا فَرَعَدَتْ، وَأَبْرَقَتْ، وَأَمْطَرَتْ بِإِذْنِ اللَّهِ، فَلَمْ نَلْبَثْ فِي مَسْجِدِهِ حَتَّى سَأَلَتِ السُّيُولُ، فَلَمَّا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَثَقَ الثِّيَابِ عَلَى النَّاسِ، ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ، وَقَالَ:" أَشْهَدُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، وَإِنِّي عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں بارش نہ ہونے کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منبر کے بارے میں حکم دیا، اسے عیدگاہ میں رکھا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کے ساتھ ایک دن کا وعدہ کیا کہ اس دن وہ لوگ آئیں؛ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جیسے ہی سورج نکلا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روانہ ہوئے اور منبر پر تشریف فرما ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اپنے باغات کے خشک ہونے کی شکایت کی اور ایک طویل عرصے سے بارش نہ ہونے کی شکایت کی، اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کو یہ حکم دیا ہے کہ تم لوگ اس سے دعا مانگو اور اس نے تم سے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ تمہاری دعا کو قبول کرے گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ پڑھا: « ﴿الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ۝ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۝ مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ﴾ [سورة الفاتحة: 2-4] لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، يَفْعَلُ مَا يُرِيْدُ، اللّٰهُمَّ أَنْتَ اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ الْغَنِيُّ وَنَحْنُ الْفُقَرَاءُ، أَنْزِلْ عَلَيْنَا الْغَيْثَ، وَاجْعَلْ مَا أَنْزَلْتَ لَنَا قُوَّةً وَبَلَاغًا إِلَى حِيْنٍ» ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، جو بڑا مہربان ہے نہایت رحم کرنے والا ہے، قیامت کے دن کا مالک ہے، تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، تو جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے، اے اللہ! تو ہی وہ اللہ ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو بے نیاز ہے اور ہم تیرے محتاج ہیں، تو ہم پر بارش نازل کر اور جو تو نے ہم پر نازل کیا ہے اسے قوت بنا دے اور بھلائی کی طرف پہنچانے والا بنا دے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کیے یہاں تک کہ ہم نے آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی پشت کو لوگوں کی طرف کیا اور اپنی چادر کو الٹا دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے ہوئے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کی طرف رخ کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر سے نیچے اتر آئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو رکعات نماز ادا کی تو اللہ تعالیٰ نے بادل کو پیدا کیا، اور وہ کڑکا، بجلی چمکی اور بارش شروع ہو گئی، یہ اللہ کے حکم سے ہوا، ابھی ہم مسجد میں ہی تھے کہ نالیاں بہنی شروع ہو گئیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیکھا کہ لوگوں نے کپڑے اپنے اوپر کر لیے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرا دیے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اطراف کے دانت نظر آنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ بے شک اللہ تعالیٰ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے اور میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2860]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 991، 2860، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1229، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1173، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6501، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 1906، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 5404» «رقم طبعة با وزير 2849»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - وهو مكرر (987). تنبيه!! رقم (987) = (991) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - وهو مكرر (987). تنبيه!! رقم (987) = (991) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
← Previous Hadith (2859) Back to Bab Next Hadith → (2861)