☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 2852
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 2852
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، ثَعْلَبَةُ بْنُ عَبَّادٍ الْعَبْدِيُّ ، سَمُرَةُ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ثَعْلَبَةُ بْنُ عَبَّادٍ الْعَبْدِيُّ ، أَنَّهُ شَهِدَ خِطْبَةَ يَوْمًا لِسَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، فَذَكَرَ فِي خُطْبَتِهِ حَدِيثًا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ سَمُرَةُ : بَيْنمَا أَنَا يَوْمًا وَغُلامٌ مِنَ الأَنْصَارِ نَرْمِي غَرَضًا لَنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ قَدْرَ رُمْحَيْنِ أَوْ ثَلاثَةٍ فِي عَيْنِ النَّاظِرِ مِنَ الأُفُقِ اسْوَدَّتْ، فَقَالَ أَحَدُنَا لِصَاحِبِهِ: انْطَلَقَ بِنَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَوَاللَّهِ لَتُحْدِثَنَّ هَذِهِ الشَّمْسُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي أُمَّتِهِ، حَدِيثًا قَالَ: فَدَفَعْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ، فَوَافَقْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِذَا هُوَ بَارَزٌ حِينَ خَرَجَ إِلَى النَّاسِ قَالَ: " فَتَقَدَّمَ، فَصَلَّى بِنَا كَأَطْوَلِ مَا قَامَ بِنَا فِي صَلاةٍ قَطُّ لا نَسْمَعُ لَهُ صَوْتًا، ثُمَّ سَجَدَ كَأَطْوَلِ مَا سَجَدْنَا قَطُّ لا نَسْمَعُ لَهُ صَوْتًا، ثُمَّ قَعَدَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ مِثْلَ ذَلِكَ"، قَالَ: فَوَافَقَ تَجَلِّي الشَّمْسُ جُلُوسَهُ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ، فَسَلَّمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
ثعلبہ بن عباد عبدی کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے خطبے میں موجود تھے، تو انہوں نے اپنے خطبے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے ایک حدیث بیان کی، سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک مرتبہ میں اور انصار سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا نشانے بازی کر رہے تھے یہاں تک کہ سورج دو نیزوں جتنا یا شاید تین نیزوں جتنا ہو گیا اور دیکھنے والے کو افق سیاہ محسوس ہونے لگا (یعنی سورج گرہن ہو گیا) تو ہم میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا: ہم مسجد کی طرف چلتے ہیں، اللہ کی قسم! سورج کی یہ حالت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف سے کوئی نیا حکم لے کر آئے گی۔ راوی کہتے ہیں: ہم لوگ مسجد کی طرف آئے وہاں ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ملے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لوگوں کی طرف تشریف لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آگے بڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھانا شروع کی، جو سب سے طویل نماز تھی جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں پڑھائی تھی لیکن ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آواز نہیں سنی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سجدہ کیا جو سب سے طویل سجدہ تھا جو ہم نے کسی بھی نماز میں کیا تھا لیکن ہمیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آواز سنائی نہیں دی، پھر دوسری رکعت بھی اسی طرح ادا کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیٹھ گئے۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دوسری رکعت میں بیٹھنے کے ساتھ ہی سورج روشن ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام پھیر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2852]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1397، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2851، 2852، 2856، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1234، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1184، والترمذي فى (جامعه) برقم: 562، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1264، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6432، 6451، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20477» «رقم طبعة با وزير 2841»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «ضعيف أبي داود» (216)، «الإرواء» (662).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده ضعيف
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «ضعيف أبي داود» (216)، «الإرواء» (662). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
← Previous Hadith (2851) Back to Bab Next Hadith → (2853)