☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 2636
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 2636
أَبُو يَعْلَى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانُ ، سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، كُرَيْبٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ، فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ نَامَ، ثُمَّ قَامَ فَأَتَى الْقِرْبَةَ، فَأَطْلَقَ شِنَاقَهَا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءًا بَيْنَ الْوُضُوئَيْنِ، لَمْ يُكْثِرْ وَقَدْ أَبْلَغَ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى، فَقُمْتُ فَتَمَطَّيْتُ كَرَاهِيَةَ أَنْ يَرَى أَنِّي كُنْتُ أَرْقُبُهُ، فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ، فَقَامَ يُصَلِّي، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَخَذَ بِأُذُنِي فَأَدَارَنِي عَنْ يَمِينِهِ، فَتَتَامَّتْ صَلاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً، ثُمَّ اضْطَجَعَ فَنَامَ حَتَّى نَفَخَ، وَكَانَ إِذَا نَامَ نَفَخَ، فَإِذَا بِلالٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلاةِ، فَقَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، وَكَانَ فِي دُعَائِهِ: " اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا، وَفِي بَصَرِي نُورًا، وَفِي سَمْعِي نُورًا، وَعَنْ يَمِينِي نُورًا، وَعَنْ يَسَارِي نُورًا، وَفَوْقِي نُورًا، وَتَحْتِي نُورًا، وَأَمَامِي نُورًا، وَخَلْفِي نُورًا، وَأَعْظِمْ لِي نُورًا" ، قَالَ كُرَيْبٌ: فَلَقِيتُ بَعْضَ وَلَدِ الْعَبَّاسِ، فَحَدَّثَنِي بِهِنَّ وَذَكَرَ:" عَصَبِي، وَلَحْمِي، وَدَمِي، وَشَعْرِي، وَبَشَرِي"، وَذَكَرَ خَصْلَتَيْنِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات بسر کی۔ رات کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قضائے حاجت کی پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کو دھویا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیدار ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مشکیزے کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا منہ کھولا پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو کیا جو درمیانے درجے کا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں زیادہ مرتبہ اعضاء کو نہیں دھویا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پورا وضو کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہو گئے اور نماز ادا کرنے لگے، میں بھی اٹھا، میں نے یوں ظاہر کیا جیسے ابھی بیدار ہوا ہوں، اس چیز کو ناپسند کرتے ہوئے (کہ) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ نہ سمجھیں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جائزہ لے رہا تھا، میں اٹھا میں نے وضو کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بائیں طرف آ کر کھڑا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے کان پکڑے اور مجھے گھما کر اپنی دائیں طرف کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز تیرہ رکعات میں پوری ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لیٹ گئے اور سو گئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خراٹے لینے لگے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سوتے تھے تو خراٹے لیا کرتے تھے، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نماز کے لیے بلانے کے لیے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اٹھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز ادا کی اور از سر نو وضو نہیں کیا، اور اس (نماز) میں یہ دعا پڑھی: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا، وَفِي بَصَرِي نُورًا، وَفِي سَمْعِي نُورًا، وَعَنْ يَمِينِي نُورًا، وَعَنْ يَسَارِي نُورًا، وَفَوْقِي نُورًا، وَتَحْتِي نُورًا، وَأَمَامِي نُورًا، وَخَلْفِي نُورًا، وَأَعْظِمْ لِي نُورًا» ”اے اللہ! تو میرے دل میں نور کر دے، میری بصارت میں نور کر دے، میری سماعت میں نور کر دے، میرے دائیں طرف نور کر دے، میرے بائیں طرف نور کر دے، میرے اوپر نور کر دے، میرے نیچے نور کر دے، میرے آگے نور کر دے، میرے پیچھے نور کر دے اور میرے لیے نور کو زیادہ کر دے۔“ کریب نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ میری ملاقات سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے کسی سے ہوئی انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی جس میں یہ الفاظ بھی بیان کیے: ”میرے پٹھوں، میرے گوشت، میرے خون، میرے بالوں اور میری کھال میں (نور) کر دے۔“ انہوں نے دو خصلتوں کا ذکر بھی کیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2636]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 117، 138، 183، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 256،وابن الجارود فى "المنتقى"، 10، 11، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 127، 448، 449، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1445، 2196، 2579، 2592، 2626، 2627، 2636، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6335، وأبو داود فى (سننه) برقم: 58، 610، 5043، والترمذي فى (جامعه) برقم: 232، 3419، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 423، 476، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1868» «رقم طبعة با وزير 2627»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1226): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1226): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
← Previous Hadith (2635) Back to Bab Next Hadith → (2637)