عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، شُرَحْبِيلِ بْنِ سَعْدٍ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يُحَدِّثُ، قَالَ:" أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ حَتَّى نَزَلْنَا السُّقْيَا"، فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: مَنْ يَسْقِينَا؟ قَالَ:" جَابِرٌ"، فَخَرَجْتُ فِي فَتَيَانٍ مِنَ الأَنْصَارِ حَتَّى أَتَيْنَا الْمَاءَ الَّذِي بِالأُثَايَةِ، وَبَيْنَهُمَا قَرِيبٌ مِنْ ثَلاثٍ وَعِشْرِينَ مِيلا، فَسَقَيْنَا وَاسْتَقَيْنَا، حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ عَتَمَةٍ جَاءَ رَجُلٌ عَلَى بَعِيرٍ يُنَازِعُهُ بَعِيرُهُ إِلَى الْحَوْضِ، فَقَالَ لَهُ: أَوْرِدْ، فَأَوْرَدَ، فَأَخَذْتُ بِزِمَامِ رَاحِلَتِهِ فَأَنَخْتُهَا،" فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى الْعَتَمَةَ وَجَابِرٌ إِلَى جَانِبِهِ، فَصَلَّى ثَلاثَ عَشْرَةَ سَجْدَةً" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حدیبیہ کے زمانہ میں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ آ رہے تھے، ہم نے ”سقیا“ کے مقام پر پڑاؤ کیا، تو سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کون ہمیں پانی پلائے گا؟ تو انہوں نے (شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے) فرمایا: ”جابر!“ میں انصار کے کچھ نوجوانوں کے ساتھ روانہ ہوا، ”اثایہ“ کے مقام پر ہم پانی کے پاس آئے، ان دونوں جگہوں کے درمیان تقریباً 23 میل کا فاصلہ تھا، وہاں سے ہم نے خود بھی پانی پیا اور اپنے جانوروں کو بھی پلایا، یہاں تک کہ شام ہو جانے کے بعد ایک شخص اپنے اونٹ پر آیا، اس کا اونٹ حوض کی طرف جانے کے لیے اس سے مقابلہ کر رہا تھا اور وہ اس سے کہہ رہا تھا: آگے آؤ، پھر وہ آگے آیا، میں نے اس کی سواری کی لگام پکڑی اور اس کے اونٹ کو بٹھا دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عشاء کی نماز ادا کی، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پہلو میں تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تیرہ رکعات ادا کیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2628]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1165، 1674، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2628، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15296» «رقم طبعة با وزير 2619»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - انظر ما بعده.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده ضعيف
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - انظر ما بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف