☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح ابن حبان

حدیث نمبر: 2609
کتب← صحیح ابن حبان← ابواب← باب← حدیث نمبر 2609
حدیث نمبر: 2609 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، جَرِيرٌ ، الأَعْمَشِ ، سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الأَحْنَفِ ، صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، حُذَيْفَةَ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الأَحْنَفِ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَافْتَتَحَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ، فقلت: يَقْرَأُ مِائَةَ آيَةٍ ثُمَّ يَرْكَعُ، فَمَضَى، فَقُلْتُ: يَخْتِمُهَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ، فَمَضَى، فَقُلْتُ: يَخْتِمُهَا ثُمَّ يَرْكَعُ، فَمَضَى حَتَّى قَرَأَ سُورَةَ النِّسَاءِ، ثُمَّ آلِ عِمْرَانَ، ثُمَّ رَكَعَ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ، يَقُولُ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، فَأَطَالَ الْقِيَامَ، ثُمَّ سَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ، ثُمَّ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى، لا يَمُرُّ بِآيَةِ تَخْوِيفٍ أَوْ تَعْظِيمٍ إِلا ذَكَرَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک رات میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سورہ بقرہ کی تلاوت شروع کی، میں نے سوچا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک سو آیات کی تلاوت کر کے رکوع میں چلے جائیں گے لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسلسل تلاوت کرتے رہے، میں نے سوچا دو رکعات میں یہ سورہ پوری پڑھ لیں گے لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسلسل تلاوت کرتے رہے، میں نے سوچا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ سورہ مکمل کر کے پھر رکوع میں جائیں گے لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسلسل تلاوت کرتے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سورہ نساء کی تلاوت شروع کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سورہ آل عمران بھی پڑھ لی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع میں گئے اور تقریباً اتنی دیر رکوع میں رہے جتنا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قیام کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس میں «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» ”پاک ہے میرا رب جو بہت عظمت والا ہے“ پڑھتے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا، «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی“، «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» ”اے ہمارے رب! اور تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں“ پڑھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اتنا طویل قیام کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدے میں گئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سجدے کو طول دیا، سجدے میں «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَىٰ» ”پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند ہے“ پڑھتے رہے۔ (اس تلاوت کے دوران) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب بھی خوف دلانے یا عظمت کے اظہار والی کسی آیت کی تلاوت کرتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کا ذکر کیا کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2609]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 772، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 542، 543، ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1897، 2604، 2605، 2609، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1008، وأبو داود فى (سننه) برقم: 871، 874، والترمذي فى (جامعه) برقم: 262، 263، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 888، 897، 1351، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1292، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23712» «رقم طبعة با وزير 2600»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (2595). تنبيه!! رقم (2595) = (2604) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (2595). تنبيه!! رقم (2595) = (2604) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
پچھلی حدیث → (2608) باب پر واپس ← اگلی حدیث (2610)