☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 2225
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 2225
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، الزُّهْرِيِّ ، حَمْزَةَ ، وَعُرْوَةَ ، الْمُغِيرَةِ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَمْزَةَ، وَعُرْوَةَ ابني المغيرة بن شعبة، عَنْ أَبِيهِمَا الْمُغِيرَةِ ، قَالَ: تَبَرَّزَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ جَاءَ، فَأَفْرَغْتُ عَلَيْهِ مِنَ الإِدَاوَةِ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ، ثُمَّ ذَهَبَ يَحْسِرُ عَنْ ذِرَاعَيْهِ فَضَاقَ كُمُّ جُبَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهِيَ صُوفٌ رُومِيَّةٌ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِي فُرُوجٍ كَانَ فِي خَصْرِهَا، فَغَسَلَهُمَا إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، ثُمَّ أَقْبَلَ، وَأَنَا مَعَهُ، فَوَجَدَ النَّاسَ فِي الصَّلاةِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّفِّ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ يَؤُمُّهُمْ، فَأَدْرَكْنَاهُ وَقَدْ صَلَّى رَكْعَةً، فَصَلَّيْنَا مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الثَّانِيَةَ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَمَّ صَلاتَهُ، فَفَزِعَ النَّاسُ لِذَلِكَ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاتَهُ، قَالَ:" قَدْ أَصَبْتُمْ، وَأَحْسَنْتُمْ إِذَا احْتَبَسَ إِمَامُكُمْ، وَحَضَرَتِ الصَّلاةُ، فَقَدِّمُوا رَجُلا يَؤُمُّكُمْ" . قَصَّرَ جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ فِي سَنَدِ هَذَا الْخَبَرِ وَلَمْ يَذْكُرْ عَبَّادَ بْنَ زِيَادٍ فِيهِ، لأَنَّ الزُّهْرِيَّ سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ مِنْ عَبَّادِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، وَسَمِعَهُ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِيهِ. قَالَهُ: أَبُو حَاتِمٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے تو میں نے برتن میں سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر پانی انڈیلا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے چہرے کو دھویا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی کلائیاں باہر نکالنے لگے تو جبے کی آستین تنگ تھی، وہ اون کا بنا ہوا رومی جبہ تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک اس جگہ سے باہر نکالا جو کھلی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پہلو کے پاس تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دونوں بازو کہنیوں تک دھوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے سر کا مسح کیا اور دونوں موزوں پر مسح کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کو نماز کی حالت میں پایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی صف میں کھڑے ہو گئے۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ان لوگوں کی امامت کر رہے تھے۔ ہم نے انہیں ایسی حالت میں پایا کہ وہ ایک رکعت پڑھا چکے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں دوسری رکعت ادا کی، جب انہوں نے سلام پھیرا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے اور اپنی نماز مکمل کی تو لوگ اس بات سے گھبرا گئے۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی نماز مکمل کی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں نے ٹھیک کیا ہے، تم نے اچھا کیا ہے، جب تمہارا امام نہ آ سکے اور نماز کا وقت ہو جائے تو تم کسی شخص کو آگے کر دو جو تمہیں نماز پڑھائے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) جعفر بن برقان نے اس روایت کی سند کو مختصر نقل کیا ہے، انہوں نے اس کی سند میں عباس بن زیاد کا تذکرہ نہیں کیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زہری نے یہ روایت عباس بن زیاد کے حوالے سے عروہ بن مغیرہ کے حوالے سے سنی ہے اور انہوں نے یہ روایت حمزہ بن مغیرہ کے حوالے سے ان کے والد سے بھی سنی ہے۔ یہ بات امام ابو حاتم رحمہ اللہ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2225]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 182، 203، 206، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 274، وابن الجارود فى "المنتقى"، 30، 91، 93، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 50، 190، ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1326، 1342، 1346، 1347، 2224، 2225، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 489، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1، 149، 150، 151، والترمذي فى (جامعه) برقم: 20، 98، 100، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 331، 389، 545، 1236، والدارقطني فى (سننه) برقم: 737، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18421» «رقم طبعة با وزير 2222»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح دون قوله المذكور - «صحيح أبي داود» (136).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح، رجاله ثقات إلا أن جعفر بن برقان -وإن كان ثقة- يضطرب في روايته عن الزهري، ويختلف فيه، وسيذكر المؤلف بإثر الحديث أنه قصر في سند هذا الخبر، فلم يذكر عباد بن زياد مع أن الزهري رواه عنه، عن حمزة وعروة، وانظر ما قبله و (1326).
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح دون قوله المذكور - «صحيح أبي داود» (136). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح، رجاله ثقات إلا أن جعفر بن برقان -وإن كان ثقة- يضطرب في روايته
← Previous Hadith (2224) Back to Bab Next Hadith → (2226)