☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 2131
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 2131
أَبُو خَلِيفَةَ ، مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلابَةَ ، مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ، فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً، فَظَنَّ أَنَّا قَدِ اشْتَقْنَا إِلَى أَهْلِينَا، سَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا فِي أَهْلِنَا، فَأَخْبَرْنَاهُ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِيمًا رَفِيقًا، فَقَالَ:" ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ، فَعَلِّمُوهُمْ، وَمُرُوهُمْ، وَصَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي، فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاةُ فَلْيُؤَذِّنْ أَحَدُكُمْ، وَلْيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي"، لَفْظَةُ أَمْرٍ تَشْتَمِلُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ كَانَ يَسْتَعْمِلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلاتِهِ، فَمَا كَانَ مِنْ تِلْكَ الأَشْيَاءِ خَصَّهُ الإِجْمَاعُ أَوِ الْخَبَرُ بِالنَّقْلِ، فَهُوَ لا حَرَجَ عَلَى تَارِكِهِ فِي صَلاتِهِ، وَمَا لَمْ يَخُصَّهُ الإِجْمَاعُ أَوِ الْخَبَرُ بِالنَّقْلِ فَهُوَ أَمْرٌ حَتْمٌ عَلَى الْمَخَاطَبِينَ كَافَّةً، لا يَجُوزُ تَرْكُهُ بِحَالٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نوجوان ہم عمر لوگ تھے۔ ہم نے آپ کے پاس بیس دن قیام کیا، جب آپ کو یہ اندازہ ہو گیا کہ ہمارے لیے ہمارے گھر والوں سے علیحدگی دشواری کا باعث ہو رہی ہے، تو آپ نے ہم سے اس بارے میں دریافت کیا کہ ہم اپنے گھر والوں کے لیے کیا چھوڑ کر آئے ہیں۔ ہم نے آپ کو اس بارے میں بتایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بڑے مہربان اور نرم دل تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے گھر والوں کے پاس واپس چلے جاؤ، انہیں تعلیم دو، انہیں حکم دو اور تم اسی طرح نماز ادا کرو جس طرح تم نے مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے، جب نماز کا وقت آ جائے، تو تم میں سے ایک شخص اذان دے اور جو شخص عمر میں بڑا ہو وہ تمہاری امامت کرے۔“ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان: ”تم لوگ اس طرح نماز ادا کرو جس طرح تم نے مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے“ یہ لفظی طور پر امر کا صیغہ ہے جو ہر اس چیز پر مشتمل ہے جس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی نماز کے دوران عمل کیا کرتے تھے اور ان میں سے دو چیزیں ایسی ہیں جن کو اجماع نے خاص کر دیا ہے، یا روایت نقل ہونے کے حوالے سے وہ خاص ہو گئی ہیں تو نماز کے دوران اسے ترک کرنے والے شخص کو کوئی حرج نہیں ہو گا، اور جسے اجماع نے یا کسی منقول حدیث نے خاص نہیں کیا، تو وہ لازمی حکم ہو گا جو تمام مخاطب لوگوں کے لیے ضروری ہو گا اور اسے ترک کرنا کسی بھی حالت میں جائز نہیں ہو گا)۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2131]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 628، 630، 631، 658، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 674، 674، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 395، 396، 397، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1658، 1872، 2128، 2129، 2130، 2131، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 633، وأبو داود فى (سننه) برقم: 589، والترمذي فى (جامعه) برقم: 205، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 979، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1068، 1069، 1311، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15838» «رقم طبعة با وزير 2128»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري، وهو مكرر (1658).
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري، وهو مكرر (1658).
← Previous Hadith (2130) Back to Bab Next Hadith → (2132)