☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 2126
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 2126
ابْنُ خُزَيْمَةَ ، أَبُو عَمَّارٍ ، الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَطَاءٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ مَوْلَى أَبِي أَحْمَدَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْثًا، وَهُمْ نَفَرٌ، فَدَعَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَاذَا مَعَكُمْ مِنَ الْقُرْآنِ؟". فَاسْتَقْرَأَهُمْ حَتَّى مَرَّ عَلَى رَجُلٍ مِنْهُمْ هُوَ مِنْ أَحْدَثِهِمْ سِنًّا، فَقَالَ:" مَاذَا مَعَكَ يَا فُلانُ؟". قَالَ مَعِي كَذَا وَكَذَا وَسُورَةُ الْبَقَرَةِ. قَالَ:" مَعَكَ سُورَةُ الْبَقَرَةِ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" اذْهَبْ فَأَنْتَ أَمِيرُهُمْ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَشْرَفِهِمْ، وَالَّذِي كَذَا وَكَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يَمْنَعُنِي أَنْ أَتَعَلَّمَ الْقُرْآنَ إِلا خَشْيَةَ أَنْ لا أَقُومَ بِهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَعَلَّمِ الْقُرْآنَ وَاقْرَأْهُ وَارْقُدْ، فَإِنَّ مَثَلَ الْقُرْآنِ لِمَنْ تَعَلَّمَهُ فَقَرَأَهُ وَقَامَ بِهِ، كَمَثَلِ جِرَابٍ مَحْشُوٍّ مِسْكًا يَفُوحُ رِيحُهُ عَلَى كُلِّ مَكَانٍ، وَمَنْ تَعَلَّمَهُ فَرْقَدَ وَهُوَ فِي جَوْفِهِ كَمَثَلِ جِرَابٍ وُكِئَ عَلَى مِسْكٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی وہ کچھ افراد تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں بلایا اور دریافت کیا: ”تمہیں کتنا قرآن آتا ہے؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے تلاوت سنی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو ان میں سب سے کم سن تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے فلاں! تمہیں کتنا قرآن آتا ہے؟“ اس نے جواب دیا: مجھے فلاں اور فلاں سورۃ اور سورۃ البقرہ بھی آتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہیں سورۃ البقرہ آتی ہے؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم جاؤ، تم ان لوگوں کے امیر ہو“، تو اس گروہ کے معزز افراد میں سے ایک آدمی نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس میں یہ، یہ خوبی ہے، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں نے قرآن کا علم صرف اس لیے حاصل نہیں کیا، مجھے یہ اندیشہ تھا، میں نوافل میں اس کی تلاوت نہیں کروں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم قرآن کا علم حاصل کرو اور اس کی تلاوت کرو اور سو بھی جایا کرو، جو شخص قرآن کا علم حاصل کر کے اس کی تلاوت کرتا ہے اسے نوافل میں ادا کرتا ہے، اس کی مثال ایک ایسی تھیلی کی مانند ہے، جس میں مشک موجود ہو اور اس کا منہ کھلا ہوا ہو، اس کی خوشبو ہر جگہ پھیل رہی ہو، اور جو شخص قرآن کا علم حاصل کر کے سویا رہتا ہے، لیکن وہ قرآن اس کے ذہن میں ہوتا ہے اس کی مثال ایسی تھیلی کی مانند ہے، جس میں مشک موجود ہو اور اس کا منہ بند ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2126]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1509، 2540، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2126، 2578، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1628، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8696، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2876، 2876 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 217، والبزار فى (مسنده) برقم: 8402» «رقم طبعة با وزير 2123»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «التعليق الرغيب» (2/ 208 - 209)، «التعليق على ابن خزيمة» (3/ 5 / 1509)، «المشكاة» (2143 / التحقيق الثاني)، «الضعيفة» (6483).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
عطاء مولى أبي أحمد أو ابن أبي أحمد: لم يوثقه غير المؤلف، ولم يرو عنه غير سعيد المقبري، وقال الإمام الذهبي في «الميزان» و «المغني»: لا يعرف، وباقي رجاله رجال الشيخين غير عبد الحميد بن جعفر، فهو من رجال مسلم وحده، أبو عمار: هو الحسين بن حريث.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «التعليق الرغيب» (2/ 208 - 209)، «التعليق على ابن خزيمة» (3/ 5 / 1509)، «المشكاة» (2143 / التحقيق الثاني)، «الضعيفة» (6483). فضيلة الشيخ العلّامة شُع
← Previous Hadith (2125) Back to Bab Next Hadith → (2127)