ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَرْمَلَةُ ، ابْنُ وَهْبٍ ، يُونُسُ ، ابْنِ شِهَابٍ ، مَحْمُودَ بْنَ الرَّبِيعِ الأَنْصَارِيَّ ، عِتْبَانَ بْنَ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ مَحْمُودَ بْنَ الرَّبِيعِ الأَنْصَارِيَّ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ عِتْبَانَ بْنَ مَالِكٍ ، مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الأَنْصَارِ، أَتَى سُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ أَنْكَرْتُ بَصَرِي وَأَنَا أُصَلِّي لِقَوْمِي، وَإِذَا كَانَ الأَمْطَارُ، سَالَ الْوَادِي الَّذِي بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ، وَلَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ آتِيَ مَسْجِدَهُمْ فَأُصَلِّيَ بِهِمْ، وَدِدْتُ أَنَّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَأْتِي، فَتُصَلِّي فِي بَيْتِي حَتَّى أَتَّخِذَهُ مُصَلًّى. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَأَفْعَلُ". قَالَ عِتْبَانُ: فَغَدَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ حِينَ ارْتَفَعَ النَّهَارُ، فَاسْتَأْذَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَذِنْتُ لَهُ، فَلَمْ يَجْلِسْ حِينَ دَخَلَ الْبَيْتَ، ثُمَّ قَالَ: " أَيْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ مِنْ بَيْتِكَ؟" قَالَ: فَأَشَرْتُ إِلَى نَاحِيَةٍ مِنَ الْبَيْتِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَبَّرَ فَقُمْنَا وَرَاءَهُ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ. قَالَ: وَحَبَسْنَاهُ عَلَى خَزِيرَةٍ صَنَعْنَاهَا لَهُ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا محمود بن ربیع انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ، جو غزوہ بدر میں شریک ہو چکے تھے اور ان کا تعلق انصار سے تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میری نگاہ کمزور ہو چکی ہے۔ میں اپنی قوم کی امامت کرتا ہوں جب بارش آتی ہے تو نشیبی علاقے میں پانی بھر جاتا ہے، جو میرے اور ان لوگوں کے درمیان ہے، تو میں ان کی مسجد تک نہیں آ سکتا تاکہ ان کو نماز پڑھاؤں۔ اس لیے میں یہ چاہتا ہوں، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ تشریف لائیں میرے گھر میں نماز ادا کریں، تو میں اس جگہ کو جائے نماز بنا لوں۔“ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایسا کروں گا۔“ سیدنا عتبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اگلے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ دن چڑھ جانے کے بعد تشریف لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اندر آنے کی اجازت طلب کی۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں اجازت پیش کی، گھر میں داخل ہونے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف فرما نہیں ہوئے بلکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم اپنے گھر میں کہاں یہ چاہتے ہو میں وہاں نماز ادا کروں؟“ راوی کہتے ہیں: میں نے گھر کے ایک گوشے کی طرف اشارہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہاں تکبیر کہی۔ ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو رکعات ادا کرنے کے بعد سلام پھیر دیا۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خزیرہ کھانے کے لیے روک لیا جو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے تیار کیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2075]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 77، 189، 424، 425، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 33، ومالك فى (الموطأ) برقم: 594، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1653، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 223، 1292، 1612، 2075، 4534، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6560، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 787، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 660، 754، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12579» «رقم طبعة با وزير 2072»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (223).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم، حرملة بن يحيى من رجال مسلم، ومن فوقه على شرطهما.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (223). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، حرملة بن يحيى من رجال مسلم، ومن فوقه على شرطهما.