ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيِّ ، أَبِي الدَّرْدَاءِ
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيِّ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ"، ثُمَّ قَالَ:" أَلْعَنُكَ بِلَعْنَةِ اللَّهِ" ثَلاثًا، ثُمَّ بَسَطَ يَدَهُ كَأَنَّهُ يَتَنَاوَلُ شَيْئًا، فَلَمَّا فَرَغَ مِنَ الصَّلاةِ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ سَمِعْنَاكَ تَقُولُ فِي صَلاتِكَ شَيْئًا لَمْ نَسْمَعْكَ تَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ، وَرَأَيْنَاكَ بَسَطْتَ يَدَكَ، قَالَ:" إِنَّ عَدُوَّ اللَّهِ إِبْلِيسَ جَاءَ بِشِهَابٍ مِنْ نَارٍ لِيَجْعَلَهُ فِي وَجْهِي، فَقُلْتُ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ، فَلَمْ يَسْتَأْخِرْ، ثُمَّ قُلْتُ ذَلِكَ، فَلَمْ يَسْتَأْخِرْ، ثُمَّ قُلْتُ، فَلَمْ يَسْتَأْخِرْ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَخْنُقَهُ، فَلَوْلا دَعْوَةُ أَخِي سُلَيْمَانَ لأَصْبَحَ مُوثَقًا يَلْعَبُ بِهِ صِبْيَانُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز ادا کرنے کے لیے کھڑے ہوئے، تو میں نے آپ کو کہتے ہوئے سنا: ” «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ» ”میں تجھ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں“”پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ” «أَلْعَنُكَ بِلَعْنَةِ اللَّهِ» ”میں تجھ پر اللہ کی لعنت کرتا ہوں“”یہ بات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک آگے بڑھایا جیسے آپ کوئی چیز پکڑنا چاہتے ہوں، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہم نے آپ کو نماز کے دوران ایک ایسی چیز کہتے ہوئے سنا ہے، ہم نے اس طرح کی بات کہتے ہوئے آپ کو پہلے نہیں سنا اور ہم نے دیکھا، آپ نے اپنا دستِ مبارک آگے بڑھایا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کا دشمن ابلیس آگ کا انگارہ لے کر میرے پاس آیا تھا تاکہ اسے میرے چہرے پر لگائے، تو میں نے کہا: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ» ”میں تجھ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں“ وہ پیچھے نہیں ہٹا، پھر میں نے یہ بات کہی وہ پھر پیچھے نہیں ہٹا، پھر میں نے یہ بات کہی وہ پھر پیچھے نہیں ہٹا، تو میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں اس کا گلا دبا دیتا ہوں، اگر میرے بھائی (سیدنا) سلیمان علیہ السلام کی دعا نہ ہوتی، تو وہ صبح بندھا ہوا ہوتا جس کے ساتھ مدینہ منورہ کے بچے کھیل رہے ہوتے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1979]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 542، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 891، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1979، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1214، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 554، 1139، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3479، والبزار فى (مسنده) برقم: 4135، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 3992، 5925» «رقم طبعة با وزير 1976»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (391): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (391): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.