☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 1975
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 1975
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، ثَابِتٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، صُهَيْبٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ صُهَيْبٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَمَسَ شَيْئًا لا نَفْهَمُهُ، فَقَالَ:" أَفَطِنْتُمْ لِي؟". قُلْنَا: نَعَمْ. قَالَ:" إِنِّي ذَكَرْتُ نَبِيًّا مِنَ الأَنْبِيَاءِ أُعْطِيَ جُنُودًا مِنْ قَوْمِهِ، فَقَالَ: مَنْ يَقُومُ لِهَؤُلاءِ؟ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: أَنِ اخْتَرْ لِقَوْمِكَ إِحْدَى ثَلاثٍ: إِمَّا أَنْ أُسَلِّطَ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ، أَوِ الْجُوعَ، أَوِ الْمَوْتَ، فَاسْتَشَارَ قَوْمَهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالُوا: أَنْتَ نَبِيُّ اللَّهِ نَكِلُ ذَلِكَ إِلَيْكَ خِرْ لَنَا، فَقَامَ إِلَى صَلاتِهِ، وَكَانُوا إِذَا فَزِعُوا فَزِعُوا إِلَى الصَّلاةِ، فَصَلَّى مَا شَاءَ اللَّهُ، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ، أَمَّا عَدُوُّهُمْ مِنْ غَيْرِهِمْ وَالْجُوعُ فَلا، وَلَكِنِ الْمَوْتُ، فَسُلِّطَ عَلَيْهِمُ الْمَوْتَ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ، فَمَاتَ مِنْهُمْ سَبْعُونَ أَلْفًا، فَهَمْسِي الَّذِي تَرَوْنَ أَنْ أَقُولَ: اللَّهُمَّ بِكَ أُقَاتِلُ، وَبِكَ أُصَاوِلُ، وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَاتَ صُهَيْبٌ سَنَةَ ثَمَانٍ وَثَلاثِينَ فِي رَجَبٍ فِي خِلافَةِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَوُلِدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى لِسَنَتَيْنِ مَضَتَا مِنْ خِلافَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پست آواز میں کوئی بات کہی جس کو ہم سمجھ نہیں سکے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم نے میری بات سمجھ لی ہے؟“ ہم نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ایک نبی کا ذکر کیا ہے جنہیں ان کی قوم سے تعلق رکھنے والے کچھ لشکر دیے گئے، تو انہوں نے دریافت کیا: کون ان کا سامنا کر سکتا ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کی کہ تم اپنی قوم کے لیے تین (صورتوں) میں سے ایک کو اختیار کرو؛ یا تو میں ان پر ایسا دشمن مسلط کروں گا جو دوسروں میں سے ہو گا، یا ان پر بھوک یا موت مسلط کر دوں گا۔ اس نبی نے اس بارے میں اپنی قوم سے مشورہ کیا۔ ان لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! ہم یہ معاملہ آپ کے سپرد کرتے ہیں، آپ ہمارے لیے اسے اختیار کر لیجیے، تو وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے۔ وہ لوگ جب اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتے تھے تو نماز کی طرف رجوع کرتے تھے۔ اس نبی نے جتنا اللہ کو منظور تھا نماز ادا کی، پھر انہوں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! جہاں تک دوسری قوم سے تعلق رکھنے والے ان کے دشمن کے تسلط کا تعلق ہے یا بھوک کا تعلق ہے تو وہ ان پر مسلط نہ ہو، البتہ موت ہو جائے، تو ان پر تین دن تک کی موت کو مسلط کیا گیا تو ان میں سے ستر ہزار لوگ انتقال کر گئے۔ ابھی جو تم نے میری سرگوشی دیکھی تھی، اس میں میں نے یہ دعا کی تھی: «اللَّهُمَّ بِكَ أُقَاتِلُ وَبِكَ أُصَاوِلُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اے اللہ! میں تیری مدد سے لڑائی کرتا ہوں اور تیری مدد سے حملہ کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔““ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کا انتقال سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں رجب کے مہینے میں 38 ہجری میں ہوا، جبکہ عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کی پیدائش سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کے دو سال گزرنے کے بعد ہوئی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1975]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1975، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 51، 53، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 10375، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19240» «رقم طبعة با وزير 1972»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1061)، وانظر ما يأتي برقم (2025). تنبيه!! رقم (2025) = (2027) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1061)، وانظر ما يأتي برقم (2025). تنبيه!! رقم (2025) = (2027) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرن
← Previous Hadith (1974) Back to Bab Next Hadith → (1976)