☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 1945
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 1945
مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ ، سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، أَبِيهِ ، وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ: قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ، وَهُمْ يَنْفُضُونَ أَيْدِيَهُمْ مِنْ تَحْتِ الثِّيَابِ، فَقُلْتُ: لأَنْظُرَنَّ إِلَى صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " فَكَبَّرَ حَتَّى افْتَتَحَ الصَّلاةَ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ إِبْهَامَيْهِ قَرِيبًا مِنْ أُذُنَيْهِ، قَالَ: ثُمَّ أَخَذَ شِمَالَهُ بِيَمِينِهِ، فَلَمَّا رَكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، ثُمَّ كَبَّرَ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ سَجَدَ، فَوَضَعَ رَأْسَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فِي الْمَوْضِعِ مِنْ وَجْهِهِ، فَلَمَّا جَلَسَ افْتَرَشَ قَدَمَيْهِ، وَوَضَعَ مِرْفَقَهُ الأَيْمَنَ عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى، وَقَبَضَ خِنْصَرَهُ وَالَّتِي تَلِيهَا، وَجَمَعَ بَيْنَ إِبْهَامِهِ وَالْوُسْطَى، وَرَفَعَ الَّتِي تَلِيهَا يَدْعُو بِهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
عاصم بن کلیب اپنے والد کے حوالے سے سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ہم لوگ مدینہ منورہ آئے، تو لوگ اپنے ہاتھ اپنے کپڑوں (یعنی چادروں) کے اندر رکھے ہوئے تھے، میں نے سوچا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز کا ضرور جائزہ لوں گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تکبیر کہی، نماز کا آغاز کیا اور رفع یدین کیا، یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے انگوٹھوں کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کانوں کے قریب دیکھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے بائیں ہاتھ کو پکڑ لیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع میں گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رفع یدین کیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ پڑھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تکبیر کہی اور رفع یدین کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدے میں چلے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا سر دونوں ہاتھوں کے درمیان چہرے کے مد مقابل رکھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیٹھے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دونوں پاؤں کو بچھا لیا اور دائیں کہنی کو دائیں زانو پر رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سب سے چھوٹی انگلی اور اس کے ساتھ والی انگلی کو بند کیا، اپنے انگوٹھے اور درمیانی انگلی کو اکٹھا کیا اور اس کے ساتھ والی انگلی (یعنی شہادت کی انگلی) کو بلند کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے ہمراہ دعا پڑھی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1945]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 401، وابن الجارود فى "المنتقى"، 225، 231، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 457، 477، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1805، 1860، 1862، 1920، 1945، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 819، وأبو داود فى (سننه) برقم: 723، 725، والترمذي فى (جامعه) برقم: 248، 249، 292،وابن ماجه فى (سننه) برقم: 810، 854،والدارقطني فى (سننه) برقم: 1101، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19143» «رقم طبعة با وزير 1942»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (717).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (717). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح.
← Previous Hadith (1944) Back to Bab Next Hadith → (1946)