عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، مَالِكٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، ابْنِ أُكَيْمَةَ اللَّيْثِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ أُكَيْمَةَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، انْصَرَفَ مِنْ صَلاةٍ جَهَرَ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ، فَقَالَ:" هَلْ قَرَأَ أَحَدٌ مِنْكُمْ آنِفًا؟". فَقَالَ رَجُلٌ: نَعَمْ، أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي أَقُولُ: مَا لِي أُنَازَعُ الْقُرْآنَ؟" فَانْتَهَى النَّاسُ عَنِ الْقِرَاءَةِ فِيمَا جَهَرَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ سَمِعُوا ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: اسْمُ ابْنِ أُكَيْمَةَ: عَمْرُو بْنُ مُسْلِمِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ أُكَيْمَةَ، وَهُمَا أَخَوَانِ: عَمْرُو بْنُ مُسْلِمٍ، وَعُمَرُ بْنُ مُسْلِمٍ، فَأَمَّا عَمْرُو بْنُ مُسْلِمٍ، فَهُوَ تَابِعِيٌّ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَسَمِعَ مِنْهُ الزُّهْرِيُّ. وَأَمَّا عُمَرُ بْنُ مُسْلِمٍ، فَهُوَ مِنْ أَتْبَاعِ التَّابِعِينَ، سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، وَرَوَى عَنْهُ مَالِكٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُمَا ثِقَتَانِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس نماز سے فارغ ہوئے جس میں آپ نے بلند آواز میں قرأت کی تھی، پھر آپ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی نے ابھی تلاوت کی ہے؟“ ایک شخص نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! میں نے کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھی سوچ رہا تھا کیا وجہ ہے، قرآن (کی تلاوت) کے حوالے سے مجھ سے مقابلہ کیا جا رہا ہے؟“ پھر لوگ ان نمازوں میں قرأت کرنے سے رک گئے جن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بلند آواز میں تلاوت کیا کرتے تھے، یہ اس وقت ہوا جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابن اکیمہ کا نام عمرو بن مسلم بن عمار بن اکیمہ ہے، یہ دو بھائی ہیں: عمرو بن مسلم اور عمر بن مسلم؛ جہاں تک عمرو بن مسلم کا تعلق ہے تو وہ تابعی ہیں، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے اور زہری نے ان سے سماع کیا ہے، جہاں تک عمر بن مسلم کا تعلق ہے تو وہ تبع تابعی ہیں، انہوں نے سعید بن مسیب سے سماع کیا ہے اور ان سے امام مالک اور محمد بن عمرو نے روایات نقل کی ہیں، یہ دونوں ”ثقہ“ ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1849]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 286، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1843، 1849، 1850، 1851، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 918، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 993، وأبو داود فى (سننه) برقم: 826، 1/306، بدون ترقيم، والترمذي فى (جامعه) برقم: 312، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 848، 849، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1265، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7390، والحميدي فى (مسنده) برقم: 983» «رقم طبعة با وزير 1846»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صفة الصلاة»، «صحيح أبي داود» (781).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط رجاله رجال الشيخين غير ابن أكيمة، وهو ثقة كما مر في تخريج (1843).
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صفة الصلاة»، «صحيح أبي داود» (781). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط رجاله رجال الشيخين غير ابن أكيمة، وهو ثقة كما مر في تخر