☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 1680
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 1680
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَيْرِيزٍ ، لأَبِي مَحْذُورَةَ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَيْرِيزٍ ، أَخْبَرَهُ وَكَانَ يَتِيمًا فِي حِجْرِ أَبِي مَحْذُورَةَ حِينَ جَهَّزَهُ إِلَى الشَّامِ، قَالَ: قُلْتُ لأَبِي مَحْذُورَةَ : إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَخْرُجَ إِلَى الشَّامِ، وَإِنِّي أَسْأَلُ عَنْ تَأْذِينِكَ، فَأَخْبِرْنِي، قَالَ: خَرَجْتُ فِي نَفَرٍ، فَكُنَّا فِي بَعْضِ طَرِيقِ حُنَيْنٍ، مَقْفَلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حُنَيْنٍ، فَلَقِيَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ الطَّرِيقِ، فَأَذَّنَ مُؤَذِّنُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّلاةِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِعْنَا الصَّوْتَ وَنَحْنُ مُتَنَكِّبُونَ عَنِ الطَّرِيقِ، فَصَرَخْنَا نَسْتِهْزِئُ، نَحْكِيهِ، فَسَمِعَ الصَّوْتَ، فَقَالَ:" أَيُّكُمْ يَعْرِفُ هَذَا الَّذِي أَسْمَعُ الصَّوْتَ؟"، قَالَ: فَجِيءَ بِنَا، فَوَقَفْنَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ:" أَيُّكُمْ صَاحِبُ الصَّوْتِ؟"، قَالَ: فَأَشَارَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ إِلَيَّ، قَالَ: فَأَرْسَلَهُمْ وَحَبَسَنِي عِنْدَهُ، وَلا شَيْءَ أَكْرَهُ إِلَيَّ مِمَّا يَأْمُرُنِي بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَنِي بِالأَذَانِ، وَأَلْقَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ نَفْسُهُ الأَذَانَ، فَقَالَ: " قُلِ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ"، ثُمَّ قَالَ لِي:" ارْجِعْ وَامْدُدْ صَوْتَكَ"، قَالَ:" أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ، حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ، حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ"، فَلَمْا فَرَغَ مِنَ التَّأْذِينِ دَعَانِي فَأَعْطَانِي صُرَّةً فِيهَا شَيْءٌ مِنْ فِضَّةٍ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهِ وَبَارِكْ عَلَيْهِ"، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مُرْنِي بِالتَّأْذِينِ، قَالَ:" قَدْ أَمَرْتُكَ بِهِ" ، قَالَ: فَعَادَ كُلُّ شَيْءٍ مِنَ الْكَرَاهِيَةِ فِي الْقَلْبِ إِلَى الْمَحَبَّةِ، فَقَدِمْتُ عَلَى عَتَّابِ بْنِ أُسَيْدٍ عَامَلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكُنْتُ أُأَذِّنُ بِمَكَّةَ عَنْ أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: وَأَخْبَرَنِي غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِي خَبَرَ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ هَذَا عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ.
Translation: محمد محی الدین .
عبداللہ محیریز رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کے زیرِ پرورش تھے، جب یہ شام جانے لگے تو یہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ سے کہا: میں شام جانے لگا ہوں، مجھ سے اذان کے واقعے کے بارے میں دریافت کیا جائے گا، تو آپ مجھے اس بارے میں بتائیے، تو سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: ہم کچھ لوگ روانہ ہوئے، ہم حنین کے راستے میں کسی جگہ پر تھے، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حنین سے واپس تشریف لا رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا سامنا راستے میں ہم سے ہوا، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مؤذن نے نماز کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس اذان دی، ہم نے اس کی آواز سنی، ہم راستے سے ایک طرف ہٹ چکے تھے، تو ہم نے اس کا مذاق اڑانے کے لیے ان کلمات کو بلند آواز میں دہرانا شروع کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آواز سن لی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم میں سے کون اس شخص کو جانتا ہے، جس کی آواز کو میں نے سنا ہے؟“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ہمیں لا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے کھڑا کر دیا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم میں سے کس کی وہ آواز تھی؟“ راوی بیان کرتے ہیں: سب لوگوں نے میری طرف اشارہ کیا۔ راوی کہتے ہیں: پھر ان سب کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چھوڑ دیا، اور مجھے اپنے پاس روک لیا۔ میرے نزدیک اس سے زیادہ ناپسندیدہ چیز اور کوئی نہیں تھی جس کا حکم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے دیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اذان دینے کا حکم دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بذاتِ خود مجھے اذان کے کلمات سکھائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ کہو: «اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے“، «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، «أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں“۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تم اس میں ترجیع کرو اور اپنی آواز کو بلند کرو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ کلمات کہے: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، «أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں“، «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» ”آؤ نماز کی طرف، آؤ نماز کی طرف“، «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» ”آؤ کامیابی کی طرف، آؤ کامیابی کی طرف“، «اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے“، «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“۔ جب وہ اذان دے کر فارغ ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بلایا اور مجھے ایک تھیلی دی جس میں تھوڑی سی چاندی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا کی: «اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهِ وَبَارِكْ عَلَيْهِ» ”اے اللہ! اس میں برکت دے اور اس پر برکت دے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اذان دینے کا حکم دیجیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہم تمہیں حکم دیتے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: تو میرے دل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے جتنی بھی ناپسندیدگی تھی وہ سب محبت میں تبدیل ہو گئی، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مقرر کردہ گورنر سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت میں نے مکہ میں اذان دینا شروع کر دی۔ ابن جریج رحمہ اللہ کہتے ہیں: میرے خاندان کے کئی افراد نے ابن محیریز رحمہ اللہ کے حوالے سے یہ روایت سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مجھے سنائی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1680]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 379، وابن الجارود فى "المنتقى"، 180، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 377، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1680، 1681، 1682، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 628، والترمذي فى (جامعه) برقم: 191، 192، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 708، 709، والدارقطني فى (سننه) برقم: 901، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15612» «رقم طبعة با وزير 1678»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (518).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن وهو حديث صحيح بطرقه، عبد العزيز بن عبد الملك روى عنه جمع، وذكره المؤلف في «الثقات»، وباقي رجال السند على شرط الشيخين، محمد بن بكر: هو محمد بن بكر بن عثمان البرساني.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (518). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن وهو حديث صحيح بطرقه، عبد العزيز بن عبد الملك روى عنه جمع، وذكره المؤلف في «الث
← Previous Hadith (1679) Back to Bab Next Hadith → (1681)