أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، سُفِيانُ الثَّوْرِيُّ ، عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ ، بِتُسْتَرَ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، حَدَّثَنَا سُفِيانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَسَأَلَهُ عَنْ وَقْتِ الصَّلاةِ، فَقَالَ: " صَلِّ مَعَنْا هَذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ"، فَلَمْا زَالَتِ الشَّمْسُ، صَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ بَيْضَاءُ حَيَّةٌ، وَصَلَّى الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، وَصَلَّى الْعِشَاءَ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، وَصَلَّى الْفَجْرَ بِغَلَسٍ، فَلَمْا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَمَرَ بِلالا فَأَبْرَدَ بِالظُّهْرِ، فَأَنْعَمَ أَنْ يُبْرِدَ بِهَا، وَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ حَيَّةٌ أَخَّرَهَا فَوْقَ الَّذِي كَانَ أَوَّلَ مَرَّةٍ، وَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ قَبْلَ مَغِيبِ الشَّفَقِ، وَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَاءَ بَعْدَمَا ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ، وَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الْفَجْرَ، فَأَسْفَرَ بِهَا، ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلاةِ؟ قَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَقْتُ صَلاتِكُمْ بَيْنَ مَا رَأَيْتُمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
سلیمان بن بریدہ اپنے والد (سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان دو اوقات میں ہمارے ساتھ نماز ادا کرو۔“ جب سورج ڈھل گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ظہر کی نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عصر کی نماز اس وقت ادا کی جب سورج ابھی بلند، روشن اور چمک دار تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مغرب کی نماز سورج غروب ہو جانے کے بعد ادا کی اور عشاء کی نماز اس وقت ادا کی جب شفق غروب ہو گئی، اور فجر کی نماز آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اندھیرے میں ادا کر لی۔ جب اگلا دن آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے ظہر کی نماز کے لیے (اقامت) ٹھنڈے وقت میں کہی اور اچھی طرح ٹھنڈے وقت میں کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے عصر کے لیے اقامت اس وقت کہی جب سورج ابھی چمک دار تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس نماز کو اس وقت سے ذرا تاخیر سے ادا کیا، جس وقت میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پہلے دن اسے ادا کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے مغرب کے لیے اقامت شفق غروب ہونے سے کچھ پہلے کہی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے عشاء کے لیے اقامت ایک تہائی رات گزر جانے کے بعد کہی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے فجر کے لیے اقامت روشنی ہو جانے کے بعد کہی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”نماز کے وقت کے بارے میں سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟“ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری نمازوں کا وقت ان کے درمیان ہے، جو تم نے دیکھا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1492]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 613، وابن الجارود فى "المنتقى"، 169، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 323، 324، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1492، 1525، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 518، والترمذي فى (جامعه) برقم: 152، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 667، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1033، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23421» «رقم طبعة با وزير 1490»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (424): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح، سليمان بن بريدة: ثقة، روى له أبو داود، والترمذي، وابن ماجة، وباقي السند على شرطهما، إسحاق الأزرق: هو إسحاق بن يوسف بن مرداس المخزومي الواسطي، المعروف بالأزرق.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (424): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، سليمان بن بريدة: ثقة، روى له أبو داود، والترمذي، وابن ماجة، وباقي السند ع