☽ 9 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 1130
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 1130
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، مَعْمَرٌ ، ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرٍ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ:" قُرِّبَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُبْزٌ وَلَحْمٌ، فَأَكَلَهُ وَدَعَا بِوَضُوءٍ، ثُمَّ صَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ دَعَا بِفَضْلِ طَعَامِهِ فَأَكَلَ، ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" ثُمَّ دَخَلْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ: " هَلْ مِنْ شَيْءٍ؟ فَلَمْ يَجِدُوا، فَقَالَ:" أَيْنَ شَاتُكُمُ الْوَالِدُ؟ فَأَمَرَنِي بِهَا، فَاعْتَقَلْتُهَا فَحَلَبْتُ لَهُ، ثُمَّ صَنَعَ لَنَا طَعَامًا فَأَكَلْنَا، ثُمَّ صَلَّى قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّأَ" ثُمَّ دَخَلْتُ مَعَ عُمَرَ،" فَوَضَعْتُ جَفْنَةً فِيهَا خُبْزٌ وَلَحْمٌ، فَأَكَلْنَا، ثُمَّ صَلَّيْنَا قَبْلَ أَنْ نَتَوَضَّأَ" . قَالَ: وَحَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں روٹی اور گوشت پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کھا لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو کا پانی منگوایا اور ظہر کی نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے باقی بچے ہوئے کھانے کو منگوا کر اسے کھا لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کی اور ازسرنو وضو نہیں کیا۔ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا کوئی چیز ہے؟“ تو انہیں کوئی چیز نہیں ملی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہاری وہ بکری کہاں ہے، جو بچہ دینے والی تھی؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے بارے میں مجھے حکم دیا، میں نے اسے کھول لیا اور اس کا دودھ دوہ لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے کھانا تیار کروایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو کرنے سے پہلے ہی نماز ادا کر لی۔ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے ایک پیالہ رکھا جس میں روٹی اور گوشت موجود تھا، ہم نے اسے کھا لیا، پھر ہم نے ازسرنو وضو کیے بغیر نماز ادا کی۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1130]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5457، ومالك فى (الموطأ) برقم:، وابن الجارود فى "المنتقى"، 26، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 43، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1130، 1132، 1134، 1135، 1136، 1137، 1138، 1139، 1145، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4686، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 185، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 188، وأبو داود فى (سننه) برقم: 191، 192، والترمذي فى (جامعه) برقم: 80، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 489، 3282، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14483» «رقم طبعة با وزير 1127»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (186).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (186). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما.
← Previous Hadith (1129) Back to Bab Next Hadith → (1131)