☽ 9 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 1126
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 1126
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، شُعْبَةُ ، سِمَاكٍ ، أَبَا ثَوْرِ بْنَ عِكْرِمَةَ بْنِ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ثَوْرِ بْنَ عِكْرِمَةَ بْنِ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الصَّلاةِ فِي مَبَاتِ الْغَنَمِ، فَرَخَّصَ فِيهَا، وَسُئِلَ عَنِ الصَّلاةِ فِي مَبَاتِ الإِبِلِ فَنَهَى عَنْهَا، وَسُئِلَ عَنِ الْوُضُوءِ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ، فَقَالَ:" إِنْ شِئْتَ فَتَوَضَّأْ، وَإِنْ شِئْتَ فَلا تَتَوَضَّأْ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَبُو ثَوْرِ بْنُ عِكْرِمَةَ بْنِ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ اسْمُهُ: جَعْفَرٌ، وَكُنْيَةُ أَبِيهِ: أَبُو ثَوْرٍ، فَجَعْفَرُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ هُوَ: أَبُو ثَوْرِ بْنُ عِكْرِمَةَ بْنِ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، رَوَى عَنْهُ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، وَأَشْعَثُ بْنُ أَبِي الشَّعْثَاءِ، وَسِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ. فَمَنْ لَمْ يُحْكِمْ صِنَاعَةَ الْحَدِيثِ تَوَهَّمَ أَنَّهُمَا رَجُلانِ مَجْهُولانِ، فَتَفَهَّمُوا رَحِمَكُمُ اللَّهُ كَيْلا تُغَالِطُوا فِيهِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات کی اجازت دی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اونٹوں کے باڑے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے منع کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بکری کا گوشت کھا کر وضو کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم چاہو، تو وضو کر لو اگر تم چاہو، تو وضو نہ کرو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوثور بن عکرمہ بن جابر بن سمرہ، ان کا نام جعفر ہے۔ ان کے والد کی کنیت ابوثور ہے۔ جعفر بن ابوثور جو ہیں، وہ ابوثور بن عکرمہ بن جابر بن سمرہ ہیں۔ ان کے حوالے سے عثمان بن عبداللہ بن موہب، اشعث بن ابوشعثاء، سماک بن حرب نے احادیث نقل کی ہیں۔ جو شخص علم حدیث میں مہارت نہیں رکھتا، وہ اس غلط فہمی کا شکار ہوا کہ یہ دو مجہول آدمی ہیں۔ اس لیے آپ اس بات کا فہم حاصل کر لیں، اللہ آپ پر رحم کرے، تاکہ آپ اس بارے میں کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1126]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 360، 360، وابن الجارود فى "المنتقى"، 27، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 31، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1124، 1125، 1126، 1127، 1154، 1156، 1157، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 495،وأحمد فى (مسنده) برقم: 21143» «رقم طبعة با وزير 1123»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
← Previous Hadith (1125) Back to Bab Next Hadith → (1127)