☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ والذاریات میں) ارشاد ”میں بہت روزی دینے والا، زوردار مضبوط ہوں“۔
صحیح بخاری
کتب← صحیح بخاری← کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں← باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ والذاریات میں) ارشاد ”میں بہت روزی دینے والا، زوردار مضبوط ہوں“۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 7378 صحیح بخاری
عَبْدَانُ ، أَبِي حَمْزَةَ ، الْأَعْمَشِ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَحَدٌ أَصْبَرُ عَلَى أَذًى سَمِعَهُ مِنَ اللَّهِ يَدَّعُونَ لَهُ الْوَلَدَ، ثُمَّ يُعَافِيهِمْ وَيَرْزُقُهُمْ".
اردو ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے عبدان نے بیان کیا، ان سے ابوحمزہ نے، ان سے اعمش نے، ان سے سعید بن جبیر نے، ان سے ابوعبدالرحمٰن سلمی نے اور ان سے ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ”تکلیف دہ بات سن کر اللہ سے زیادہ صبر کرنے والا کوئی نہیں ہے، کم بخت مشرک کہتے ہیں کہ اللہ اولاد رکھتا ہے اور پھر بھی وہ انہیں معاف کرتا ہے اور انہیں روزی دیتا ہے۔“ [صحيح البخاري/كِتَاب التَّوْحِيدِ/حدیث: 7378]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة