بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح بخاری

حدیث نمبر: 5096 — باب: عورت کی نحوست سے بچنے کا بیان۔
کتب صحیح بخاری کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان باب: عورت کی نحوست سے بچنے کا بیان۔ حدیث 5096

Q5093 حوالہ جات (References)

وَقَوْلِهِ تَعَالَى: إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلادِكُمْ عَدُوًّا لَكُمْ سورة التغابن آية 14.
‏‏‏‏ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان «إن من أزواجكم وأولادكم عدوا لكم‏» بلاشبہ تمہاری بعض بیویوں اور تمہارے بعض بچوں میں تمہارے دشمن ہوتے ہیں۔ [صحيح البخاري/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: Q5093]
حدیث نمبر: 5096 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
آدَمُ ، شُعْبَةُ ، سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، أَبَا عُثْمَانَ النَّهْدِيَّ ، أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ النَّهْدِيَّ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ".
ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے آدم نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے سلیمان تیمی نے بیان کیا، انہوں نے ابوعثمان نہدی سے سنا اور انہوں نے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں کے فتنہ سے بڑھ کر نقصان دینے والا اور کوئی فتنہ نہیں چھوڑا ہے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: 5096]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
← پچھلی حدیث (5095) باب پر واپس اگلی حدیث (5097) →