يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْمُحَارِبِيُّ ، أَبِي ، إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ ، أَبِي
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْمُحَارِبِيُّ , قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي , حَدَّثَنَا إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ , قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ , قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَةَ ثُمَّ نَنْصَرِفُ , وَلَيْسَ لِلْحِيطَانِ ظِلٌّ نَسْتَظِلُّ فِيهِ".
الترجمة: مولانا داود راز
ہم سے یحییٰ بن یعلیٰ محاربی نے بیان کیا ‘ کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ‘ ان سے ایاس بن سلمہ بن اکوع نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ‘ وہ اصحاب شجرہ میں سے تھے ‘ انہوں نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس ہوئے تو دیواروں کا سایہ ابھی اتنا نہیں ہوا تھا کہ ہم اس میں آرام کر سکیں۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْمَغَازِي/حدیث: 4168]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة