☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اناج بیچنے کے مختلف مسائل کا بیان
موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
کتب← موطا امام مالک (روایۃ یحیی)← کتاب: خرید و فروخت کے احکام میں← اناج بیچنے کے مختلف مسائل کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1356 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَّهُ سَأَلَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ، فَقَالَ: إِنِّي رَجُلٌ أَبْتَاعُ الطَّعَامَ يَكُونُ مِنَ الصُّكُوكِ بِالْجَارِ، فَرُبَّمَا ابْتَعْتُ مِنْهُ بِدِينَارٍ وَنِصْفِ دِرْهَمٍ، فَأُعْطَى بِالنِّصْفِ طَعَامًا؟ فَقَالَ سَعِيدٌ: " لَا، وَلَكِنْ أَعْطِ أَنْتَ دِرْهَمًا وَخُذْ بَقِيَّتَهُ طَعَامًا"
اردو ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سعید بن مسیّب سے محمد بن عبداللہ بن مریم نے پوچھا: میں غلہ خرید کرتا ہوں جار کا، تو کبھی میں ایک دینار اور آدھے درہم کو خرید کرتا ہوں، کیا آدھے درہم کے بدلے میں اناج دے دوں؟ سعید نے کہا: نہیں، بلکہ ایک درہم دے دے اور جس قدر باقی رہے اس کے بدلے میں بھی اناج لے لے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1356]
تخریج الحدیث
«مقطوع صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 53»
حدیث نمبر: 1357 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ، كَانَ يَقُولُ: " لَا تَبِيعُوا الْحَبَّ فِي سُنْبُلِهِ حَتَّى يَبْيَضَّ" .
اردو ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت محمد بن سیرین کہتے تھے: مت بیچو دانوں کو بالی کے اندر جب تک پک نہ جائے۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1357]
تخریج الحدیث
«مقطوع ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10294 والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 10617، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 3412، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 54»