بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سائبہ کی میراث کا بیان اور اس غلام کی ولاء کا بیان جس کو یہودی یانصرانی آزاد کرے
Muwatta Malik (Yahya)
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: عتق اور ولاء کے بیان میں سائبہ کی میراث کا بیان اور اس غلام کی ولاء کا بیان جس کو یہودی یانصرانی آزاد کرے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1292 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
ابْنَ شِهَابٍ
وَحَدَّثَنِي مَالِك، أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ شِهَابٍ عَنِ السَّائِبَةِ، قَالَ: " يُوَالِي مَنْ شَاءَ، فَإِنْ مَاتَ وَلَمْ يُوَالِي أَحَدًا، فَمِيرَاثُهُ لِلْمُسْلِمِينَ وَعَقْلُهُ عَلَيْهِمْ" .
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے ابن شہاب سے پوچھا سائبہ کا حکم؟ انہوں نے کہا: سائبہ جس شخص سے چاہے عقد موالات کرے، اگر مر جائے اور کسی سے موالات نہ کرے تو اس کی میراث مسلمانوں کو ملے گی، اگر وہ جنایت کریں گے تو دیت بھی وہی دیں گے۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْعِتْقِ وَالْوَلَاءِ/حدیث: 1292]
تخریج الحدیث
«مقطوع صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16228، 18426، ولدارمي فى «سننه» برقم: 3117، فواد عبدالباقي نمبر: 38 - كِتَابُ الْعِتْقِ وَالْوَلَاءِ-ح: 25»