بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
ذبیحہ کے پیٹ کے بچہ کی ذکاة کا بیان
Muwatta Malik (Yahya)
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: ذبیحوں کے بیان میں ذبیحہ کے پیٹ کے بچہ کی ذکاة کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1036 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
نَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إِذَا نُحِرَتِ النَّاقَةُ، فَذَكَاةُ مَا فِي بَطْنِهَا فِي ذَكَاتِهَا، إِذَا كَانَ قَدْ تَمَّ خَلْقُهُ وَنَبَتَ شَعَرُهُ، فَإِذَا خَرَجَ مِنْ بَطْنِ أُمِّهِ، ذُبِحَ، حَتَّى يَخْرُجَ الدَّمُ مِنْ جَوْفِهِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: جب نحر کی جائے اونٹنی تو اس کے پیٹ کے بچے کی بھی ذکاۃ ہو جائے گی، بشرطیکہ اس بچے کے تمام اعضاء پورے ہو گئے ہوں، اور بال بالکل نکل آئے ہوں، اگر وہ بچہ پیٹ سے زندہ نکل آئے تو اس کا ذبح کرنا ضروری ہے، تاکہ خون اس کے پیٹ سے نکل جائے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الذَّبَائِحِ/حدیث: 1036]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 7204، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19493، 19554، 19555، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4731، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8642، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7856، 8234، 9453، والطبراني فى «الصغير» برقم: 20، 1067، فواد عبدالباقي نمبر: 24 - كِتَابُ الذَّبَائِحِ-ح: 8»
حدیث نمبر: 1037 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ اللَّيْثِيِّ ، سَعِيدٍ بْنِ الْمُسَيَّبِ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " ذَكَاةُ مَا فِي بَطْنِ الذَّبِيحَةِ فِي ذَكَاةِ أُمِّهِ، إِذَا كَانَ قَدْ تَمَّ خَلْقُهُ، وَنَبَتَ شَعَرُهُ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سعید بن مسیّب کہتے تھے کہ ذکاۃ پیٹ کے بچہ کی اس کی ماں کی ذکاۃ سے ہو جائے گی، جب وہ بچہ پورا ہو گیا ہو اور بال نکل آئے ہوں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الذَّبَائِحِ/حدیث: 1037]
تخریج الحدیث
«مقطوع صحيح، وأخرجه وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8647، فواد عبدالباقي نمبر: 24 - كِتَابُ الذَّبَائِحِ-ح: 9»