☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقُرْآنِ
Muwatta Malik (Yahya)
Books← Muwatta Malik (Yahya)← کتاب: قرآن کے بیان میں← بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقُرْآنِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 473 Muwatta Malik (Yahya)
ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ: سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ، عَلَى غَيْرِ مَا أَقْرَؤُهَا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْرَأَنِيهَا، فَكِدْتُ أَنْ أَعْجَلَ عَلَيْهِ ثُمَّ أَمْهَلْتُهُ حَتَّى انْصَرَفَ، ثُمَّ لَبَّبْتُهُ بِرِدَائِهِ فَجِئْتُ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي سَمِعْتُ هَذَا يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَى غَيْرِ مَا أَقْرَأْتَنِيهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرْسِلْهُ"، ثُمَّ قَالَ: اقْرَأْ يَا هِشَامُ، فَقَرَأَ الْقِرَاءَةَ الَّتِي سَمِعْتُهُ يَقْرَأُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَكَذَا أُنْزِلَتْ"، ثُمَّ قَالَ لِي: اقْرَأْ فَقَرَأْتُهَا، فَقَالَ:" هَكَذَا أُنْزِلَتْ إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ"
Translation: علامہ وحید الزماں
عبدالرحمٰن بن عبدالقاری سے روایت ہے کہ میں نے سنا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے، کہتے تھے: میں نے ہشام بن حزام کو پڑھتے سنا سورت فرقان کو اور طرح، سوائے اس طریقہ کے جس طرح میں پڑھتا تھا، اور مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہی پڑھایا تھا اس سورت کو، قریب ہوا کہ میں جلدی کر کے اُن پر غصہ نکالوں، لیکن میں چپ رہا یہاں تک کہ وہ فارغ ہوئے نماز سے، تب میں انہی کی چادر ان کے گلے میں ڈال کر لے آیا ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس اور کہا میں نے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں نے ان کو سورۂ فرقان پڑھتے سنا اور طور پر، خلاف اس طور کے جس طرح آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے پڑھایا ہے، تب فرمایا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے: ”چھوڑ دو ان کو“، پھر فرمایا ان سے: ”پڑھو“، تو پڑھا ہشام نے اسی طور سے جس طرح میں نے ان کو پڑھتے ہوئے سنا تھا، تب فرمایا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے: ”اسی طرح اتری ہے یہ سورت“، پھر ارشاد کیا آپ نے مجھ سے: ”تو پڑھ“، پھر میں نے پڑھی، پھر فرمایا: ”قرآن شریف اترا ہے سات حرف پر، تو پڑھو جس طرح سے آسان ہو۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْقُرْآنِ/حدیث: 473]
تخریج الحدیث
«صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2419، 4992، 5041، 7550، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 818، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 741، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 937، 938، 939، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1010، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1475، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2943، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4055، وأحمد فى «مسنده» برقم: 277، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20369، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30751، شركة الحروف نمبر: 434، فواد عبدالباقي نمبر: 15 - كِتَابُ الْقُرْآنِ-ح: 5»
Hadith No.: 474 Muwatta Malik (Yahya)
نَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّمَا مَثَلُ صَاحِبِ الْقُرْآنِ كَمَثَلِ صَاحِبِ الْإِبِلِ الْمُعَقَّلَةِ، إِنْ عَاهَدَ عَلَيْهَا أَمْسَكَهَا، وَإِنْ أَطْلَقَهَا ذَهَبَتْ"
Translation: علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”حافظ قرآن کی مثال ایسی ہے کہ جیسے اونٹ والے کی، جب تک اونٹ کو بندھا رکھے گا وہ رہے گا، جب چھوڑ دے گا چلا جائے گا۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْقُرْآنِ/حدیث: 474]
تخریج الحدیث
«صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5031، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 789، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 764، 765، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 943، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1016، 7987، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3634، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3783، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4121، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4756، شركة الحروف نمبر: 435، فواد عبدالباقي نمبر: 15 - كِتَابُ الْقُرْآنِ-ح: 6»
Hadith No.: 475 Muwatta Malik (Yahya)
هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ هِشَامٍ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يَأْتِيكَ الْوَحْيُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَحْيَانًا يَأْتِينِي فِي مِثْلِ صَلْصَلَةِ الْجَرَسِ وَهُوَ أَشَدُّهُ عَلَيَّ، فَيَفْصِمُ عَنِّي، وَقَدْ وَعَيْتُ مَا قَالَ، وَأَحْيَانًا يَتَمَثَّلُ لِي الْمَلَكُ رَجُلًا فَيُكَلِّمُنِي فَأَعِي مَا يَقُولُ"، قَالَتْ عَائِشَةُ: وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يَنْزِلُ عَلَيْهِ فِي الْيَوْمِ الشَّدِيدِ الْبَرْدِ فَيَفْصِمُ عَنْهُ، وَإِنَّ جَبِينَهُ لَيَتَفَصَّدُ عَرَقًا
Translation: علامہ وحید الزماں
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ نے پوچھا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے: کس طرح وحی آتی ہے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر؟ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے: ”کبھی آتی ہے جیسے گھنٹے کی آواز، اور وہ نہایت سخت ہوتی ہے میرے اوپر، پھر جب موقوف ہو جاتی ہے تو میں یاد کر لیتا ہوں جو کہتا ہے، فرشتہ آدمی کی شکل بن کر مجھ سے باتیں کرتا ہے تو میں یاد کر لیتا ہوں جو کہتا ہے۔“ اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ: جب وحی اترتی تھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر سخت جاڑے کے دنوں میں، پھر جب موقوف ہوتی تھی تو پیشانی سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پسینہ بہتا تھا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْقُرْآنِ/حدیث: 475]
تخریج الحدیث
«صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2، 3215، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2333، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 38، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5249، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 934، 935، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1007، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3634، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13471، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25889، والحميدي فى «مسنده» برقم: 258، والطبراني فى "الكبير"، 3343، شركة الحروف نمبر: 436، فواد عبدالباقي نمبر: 15 - كِتَابُ الْقُرْآنِ-ح: 7»
Hadith No.: 476 Muwatta Malik (Yahya)
هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ: أُنْزِلَتْ عَبَسَ وَتَوَلَّى فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ يَقُولُ: يَا مُحَمَّدُ اسْتَدْنِينِي، وَعِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ مِنْ عُظَمَاءِ الْمُشْرِكِينَ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْرِضُ عَنْهُ وَيُقْبِلُ عَلَى الْآخَرِ، وَيَقُولُ:" يَا أَبَا فُلَانٍ هَلْ تَرَى بِمَا أَقُولُ بَأْسًا؟" فَيَقُولُ: لَا وَالدِّمَاءِ مَا أَرَى بِمَا تَقُولُ بَأْسًا، فَأُنْزِلَتْ عَبَسَ وَتَوَلَّى {1} أَنْ جَاءَهُ الأَعْمَى سورة عبس آية 1-2
Translation: علامہ وحید الزماں
حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے، کہا انہوں نے: « ﴿عَبَسَ وَتَوَلَّى﴾ » اتری ہے سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ میں، وہ آئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس اور کہنے لگے: اے محمد! بتاؤ مجھ کو کوئی جگہ قریب اپنے تاکہ بیٹھوں میں وہاں، اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس اس وقت ایک شخص بیٹھا تھا بڑے آدمیوں میں سے مشرکوں کے (ابی بن خلف یا عتبہ بن ربیعہ) تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم توجہ نہ کرتے تھے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی طرف بلکہ متوجہ ہوتے تھے اس شخص کی طرف اور کہتے تھے: ”اے باپ فلاں کے! کیا میں جو کہتا ہوں اس میں کچھ حرج ہے؟“ وہ کہتا تھا: نہیں، قسم ہے بتوں کی! تمہارے کہنے میں کچھ حرج نہیں ہے۔ تب یہ آیتیں اتریں: « ﴿عَبَسَ وَتَوَلَّى، أَنْ جَاءَهُ الْأَعْمَى﴾ » [عبس: 1، 2] ۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْقُرْآنِ/حدیث: 476]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 535، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 3918، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3331، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4848، شركة الحروف نمبر: 437، فواد عبدالباقي نمبر: 15 - كِتَابُ الْقُرْآنِ-ح: 8»
Hadith No.: 477 Muwatta Malik (Yahya)
زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَبِيهِ ، عُمَرُ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَسِيرُ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَسِيرُ مَعَهُ لَيْلًا، فَسَأَلَهُ عُمَرُ عَنْ شَيْءٍ فَلَمْ يُجِبْهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ فَلَمْ يُجِبْهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ فَلَمْ يُجِبْهُ، فَقَالَ عُمَرُ : ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ عُمَرُ نَزَرْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ كُلُّ ذَلِكَ لَا يُجِيبُكَ، قَالَ عُمَرُ: فَحَرَّكْتُ بَعِيرِي حَتَّى إِذَا كُنْتُ أَمَامَ النَّاسِ، وَخَشِيتُ أَنْ يُنْزَلَ فِيَّ قُرْآنٌ فَمَا نَشِبْتُ أَنْ سَمِعْتُ صَارِخًا يَصْرُخُ بِي، قَالَ: فَقُلْتُ: لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ نَزَلَ فِيَّ قُرْآنٌ، قَالَ: فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: " لَقَدْ أُنْزِلَتْ عَلَيَّ هَذِهِ اللَّيْلَةَ سُورَةٌ لَهِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ، ثُمَّ قَرَأَ إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا سورة الفتح آية 1"
Translation: علامہ وحید الزماں
سیدنا اسلم عدوی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رات کو سفر میں سوار ہو کر چل رہے تھے اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی ان کے ساتھ تھے، پس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک بات پوچھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے، تو جواب نہ دیا آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے، پھر پوچھی جب بھی جواب نہ دیا، پھر پوچھی جب بھی جواب نہ دیا، اس وقت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دل میں کہا: کاش تو مر گیا ہوتا اے عمر، تین بار تو نے گڑگڑا کر پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اور کسی بار میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب نہ دیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: میں نے اپنے اونٹ کو تیز کیا اور آگے بڑھ گیا، لیکن میرے دل میں یہ خوف تھا کہ شاید میرے بارے میں کلام اللہ اُترے گا، تو تھوڑی دیر میں ٹھہرا تھا، اتنے میں میں نے ایک پکارنے والے کو سنا جو مجھ کو پکارتا ہے، اس وقت مجھے اور زیادہ خوف ہوا اس بات کا کہ کلام اللہ میرے باب میں اترا ہو گا، سو آیا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس اور سلام کیا میں نے، تب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب دے کر ارشاد فرمایا: ”رات کو میرے اوپر ایک سورت ایسی اتری ہے جو ساری دنیا کی چیزوں سے مجھ کو زیادہ محبوب ہے۔“ پھر پڑھا: « ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا﴾ [الفتح: 1] » ۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْقُرْآنِ/حدیث: 477]
تخریج الحدیث
«صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4177، 4833، 5012، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6409، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11435، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3262، وأحمد فى «مسنده» برقم: 214، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 148، والبزار فى «مسنده» برقم: 264، 265، شركة الحروف نمبر: 438، فواد عبدالباقي نمبر: 15 - كِتَابُ الْقُرْآنِ-ح: 9»
Hadith No.: 478 Muwatta Malik (Yahya)
يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِي سَعِيدٍ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " يَخْرُجُ فِيكُمْ قَوْمٌ تَحْقِرُونَ صَلَاتَكُمْ مَعَ صَلَاتِهِمْ، وَصِيَامَكُمْ مَعَ صِيَامِهِمْ، وَأَعْمَالَكُمْ مَعَ أَعْمَالِهِمْ، يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ وَلَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ مُرُوقَ السَّهْمِ مِنَ الرَّمِيَّةِ، تَنْظُرُ فِي النَّصْلِ فَلَا تَرَى شَيْئًا، وَتَنْظُرُ فِي الْقِدْحِ فَلَا تَرَى شَيْئًا، وَتَنْظُرُ فِي الرِّيشِ فَلَا تَرَى شَيْئًا، وَتَتَمَارَى فِي الْفُوقِ"
Translation: علامہ وحید الزماں
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے، فرماتے تھے: ”نکلیں گے تم میں سے کچھ لوگ جو حقیر جانیں گے تمہاری نماز کو اپنی نماز کے مقابلے میں، اور تمہارے روزوں کو اپنے روزوں کے مقابلہ میں، اور تمہارے اعمال کو اپنے اعمال کے مقابلہ میں، پڑھیں گے کلام اللہ کو اور نہ اترے گا ان کے حلقوں کے نیچے، نکل جائیں گے دین سے جیسے نکل جاتا ہے تیر اس جانور میں سے جو شکار کیا جائے آر پار ہو کر صاف، اگر پیکان کو دیکھے اس میں بھی کچھ نہ پائے، اگر تیر کی لکڑی کو دیکھے اس میں بھی کچھ نہ پائے، اگر پر کو دیکھے اس میں بھی کچھ نہ پائے، اور سونار میں شک ہو کہ کچھ لگا ہے یا نہیں۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْقُرْآنِ/حدیث: 478]
تخریج الحدیث
«صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3344، 3610، 4351، 4667، 5058، 6163، 6931، 6932، 6933، 7432، 7562، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1064، 1065، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2373، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 25، 6735، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2665، 2674، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2579، 4114، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2370، 3550، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4667، 4764، 4765، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 169، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13068، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11164، والحميدي فى «مسنده» برقم: 766، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1008، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18649، شركة الحروف نمبر: 439، فواد عبدالباقي نمبر: 15 - كِتَابُ الْقُرْآنِ-ح: 10»
Hadith No.: 479 Muwatta Malik (Yahya)
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " مَكَثَ عَلَى سُورَةِ الْبَقَرَةِ ثَمَانِيَ سِنِينَ يَتَعَلَّمُهَا"
Translation: علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سورۂ بقرہ آٹھ برس تک سیکھتے رہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْقُرْآنِ/حدیث: 479]
تخریج الحدیث
«موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 1955، 1956
شیخ سلیم ہلالی نے کہا کہ اس کی سند انقطاع کی وجہ سے ضعیف ہے اور شیخ احمد سلیمان نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔، شركة الحروف نمبر: 439، فواد عبدالباقي نمبر: 15 - كِتَابُ الْقُرْآنِ-ح: 11»