بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 962 — جہاد کی طرف رغبت دلانے کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: جہاد کے بیان میں جہاد کی طرف رغبت دلانے کا بیان حدیث 962
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ مَنْزِلًا؟ رَجُلٌ آخِذٌ بِعِنَانِ فَرَسِهِ، يُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ مَنْزِلًا بَعْدَهُ؟ رَجُلٌ مُعْتَزِلٌ فِي غُنَيْمَتِهِ، يُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَيَعْبُدُ اللَّهَ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے: کیا نہ بتاؤں تم کو میں وہ شخص جو سب سے بڑھ کر درجہ رکھتا ہے؟ وہ شخص ہے جو اپنے گھوڑے کی لگام پکڑے ہوئے جہاد کرتا ہے اللہ کی راہ میں۔ کیا نہ بتاؤں میں تم کو جو سب سے بڑھ کر درجہ رکھتا ہے بعد اس کے؟ وہ شخص ہے جو ایک گوشے میں بکریوں کے غلہ لے کر نماز پڑھتا ہے اور اللہ کو پوجتا ہے، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 962]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1652، والنسائي فى «المجتبيٰ» برقم: 2570، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2116، والدارمي برقم: 2395، وله شواهد من حديث أبى هريرة الدوسي، فأما حديث أبى هريرة الدوسي أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1889،، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3977، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9265، فواد عبدالباقي نمبر: 21 - كِتَابُ الْجِهَادِ-ح: 4»
← پچھلی حدیث (961) باب پر واپس اگلی حدیث (963) →