بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 957 — جو شخص تمتع کرے اس کے روزوں کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: حج کے بیان میں جو شخص تمتع کرے اس کے روزوں کا بیان حدیث 957
ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
حدَّثَنِي حدَّثَنِي يَحيَى، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّهَا كَانَتْ تَقَُولُ: " الصِّيَامُ لِمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلى الحْجّ، لِمْن لَمْ يَجِدْ هَدْيًا، مَا بَيْنَ أَنْ يُهِلَّ بِالْحَجِّ إِلى يَوْمِ عَرفَة، فإنْ لَمْ يَصُمْ صَامَ أَيَّامَ مِنًى"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ کہتی تھیں: روزہ اس شخص کے اوپر ہے جو تمتع کرے، یعنی عمرہ کر کے حج کرے اور ہدی نہ پائے، حج کے احرام سے لے کر عرفے تک روزے رکھے، اگر ان دنوں میں نہ رکھے تو منیٰ کے دنوں میں رکھے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 957]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح،أخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8559، 8898، وأما حديث عائشة بنت أبى بكر الصديق أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1999، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 255»
← پچھلی حدیث (956) باب پر واپس اگلی حدیث (958) →