وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اسْتَقِيمُوا وَلَنْ تُحْصُوا وَاعْمَلُوا وَخَيْرُ أَعْمَالِكُمُ الصَّلَاةُ وَلَا يُحَافِظُ عَلَى الْوُضُوءِ إِلَّا مُؤْمِنٌ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”سیدھی راہ پر رہو، اور نہ شمار کر سکو گے تم اس کے ثواب کو، یا نہ طاقت رکھو گے تم استقامت کی، اور سب کاموں میں تمہارے لیے بہتر نماز ہے، اور نہ محافظت کرے گا وضو پر مگر مؤمن۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 65]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، و أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم:277، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7463 7464 والحميدي فى «مسنده» برقم: 997، 998، والدارمي فى «سننه» برقم: 655، 656، وابن حبان فى «صحيحه» برقم:1294، 1295، والطبراني فى «الصغير» برقم: 256، 942، شركة الحروف نمبر: 60، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 36» شیخ سلیم ہلالی نے اس روایت کو صحیح لغیرہ کہا ہے اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کی سند صحیح ہے۔