بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 619 — روزہ نذر کا بیان اور میت کی طرف سے روزہ رکھنے کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: روزوں کے بیان میں روزہ نذر کا بیان اور میت کی طرف سے روزہ رکھنے کا بیان حدیث 619
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يُسْأَلُ: هَلْ يَصُومُ أَحَدٌ عَنْ أَحَدٍ أَوْ يُصَلِّي أَحَدٌ عَنْ أَحَدٍ؟ فَيَقُولُ: " لَا يَصُومُ أَحَدٌ عَنْ أَحَدٍ، وَلَا يُصَلِّي أَحَدٌ عَنْ أَحَدٍ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا جاتا کہ کیا کوئی روزہ رکھے کسی کی طرف سے یا نماز پڑھے کسی کی طرف سے؟ بولے: نہ کوئی روزہ رکھے کسی کی طرف سے اور نہ کوئی نماز پڑھے کسی کی طرف سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 619]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16346، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 15117، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8215، والنسائي فى «الكبريٰ» برقم: 2918، شركة الحروف نمبر: 623، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 43»
← پچھلی حدیث (618) باب پر واپس اگلی حدیث (620) →