بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 61 — اس باب میں مختلف مسائل طہارت کے مذکور ہیں
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: طہارت کے بیان میں اس باب میں مختلف مسائل طہارت کے مذکور ہیں حدیث 61
إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَانَتْ صَلَاةُ الْعَصْرِ فَالْتَمَسَ النَّاسُ وَضُوءًا فَلَمْ يَجِدُوهُ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَضُوءٍ فِي إِنَاءٍ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ الْإِنَاءِ يَدَهُ، ثُمَّ أَمَرَ النَّاسَ يَتَوَضَّئُونَ مِنْهُ"، قَالَ أَنَسٌ:" فَرَأَيْتُ الْمَاءَ يَنْبُعُ مِنْ تَحْتِ أَصَابِعِهِ فَتَوَضَّأَ النَّاسُ حَتَّى تَوَضَّئُوا مِنْ عِنْدِ آخِرِهِمْ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دیکھا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جب قریب آگیا تھا عصر کا وقت، پس ڈھونڈا لوگوں نے پانی وضو کے لیے مگر نہ پایا، اور ایک برتن میں پانی آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس برتن میں رکھ دیا اور لوگوں کو حکم دیا وضو کرنے کا۔ سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں دیکھتا تھا پانی کا فوارہ نکلتا تھا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی انگلیوں کے نیچے سے۔ پھر وضو کر لیا لوگوں نے یہاں تک کہ جو سب کے اخیر میں تھا اس نے بھی وضو کر لیا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 61]
تخریج الحدیث
«صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 169، 195، 200، 3572، 3573، 3574، 3575، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2279، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6539، 6543، 6544، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 76، 78، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 84، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3631، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 116، 117، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12214، 12542، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2759، 2895، شركة الحروف نمبر: 57، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 32»
← پچھلی حدیث (60) باب پر واپس اگلی حدیث (62) →