بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 570 — جنازے کے احکام میں مختلف حدیثیں
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: جنازوں کے بیان میں جنازے کے احکام میں مختلف حدیثیں حدیث 570
أَبِي الزِّنَادِ ، الْأَعْرَجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لَمْ يَعْمَلْ حَسَنَةً قَطُّ لِأَهْلِهِ إِذَا مَاتَ فَحَرِّقُوهُ ثُمَّ أَذْرُوا نِصْفَهُ فِي الْبَرِّ وَنِصْفَهُ فِي الْبَحْرِ، فَوَاللَّهِ لَئِنْ قَدَرَ اللَّهُ عَلَيْهِ لَيُعَذِّبَنَّهُ عَذَابًا لَا يُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ، فَلَمَّا مَاتَ الرَّجُلُ فَعَلُوا مَا أَمَرَهُمْ بِهِ، فَأَمَرَ اللَّهُ الْبَرَّ فَجَمَعَ مَا فِيهِ، وَأَمَرَ الْبَحْرَ فَجَمَعَ مَا فِيهِ، ثُمَّ قَالَ: " لِمَ فَعَلْتَ هَذَا؟"، قَالَ: مِنْ خَشْيَتِكَ يَا رَبِّ وَأَنْتَ أَعْلَمُ قَالَ: فَغَفَرَ لَهُ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ایک شخص نے کبھی کوئی نیکی نہیں کی تھی، جب وہ مرنے لگا تو اپنے لوگوں سے بولا کہ بعد مرنے کے مجھے جلانا اور میری راکھ کے دو حصے کر کے ایک حصہ خشکی میں ڈال دینا اور ایک حصہ دریا میں، اس لیے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے پا لیا تو ایسا عذاب کرے گا کہ سارے جہان میں ویسا عذاب کسی کو نہ کرے گا۔ جب وہ مر گیا تو اس کے لوگوں نے ایسا ہی کیا، اللہ جل جلالہُ نے خشکی کو حکم دیا اس نے تمام راکھ اکٹھی کر دی، پھر دریا کو حکم کیا اس نے بھی اکٹھی کر دی، بعد اس کے اللہ جل جلالہُ نے پوچھا: تو نے ایسا کیوں کیا؟ وہ بولا: تیرے خوف سے اے پروردگار! اور تو خوب جانتا ہے، پس بخش دیا اس کو اللہ جل جلالہُ نے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 570]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3481، 7506، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2756، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2081، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2217، 11825، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4255، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3862، 7762، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20548، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 560، شركة الحروف نمبر: 522، فواد عبدالباقي نمبر: 16 - كِتَابُ الْجَنَائِزِ-ح: 51»
← پچھلی حدیث (569) باب پر واپس اگلی حدیث (571) →