بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1803 — بیعت کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں بیعت کا بیان حدیث 1803
حدیث نمبر: 1803 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ بَايَعْنَهُ عَلَى الْإِسْلَامِ، فَقُلْنَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ لَا نُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا نَسْرِقَ وَلَا نَزْنِيَ، وَلَا نَقْتُلَ أَوْلَادَنَا، وَلَا نَأْتِيَ بِبُهْتَانٍ نَفْتَرِيهِ بَيْنَ أَيْدِينَا وَأَرْجُلِنَا، وَلَا نَعْصِيَكَ فِي مَعْرُوفٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ"، قَالَتْ: فَقُلْنَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا، هَلُمَّ نُبَايِعْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ، إِنَّمَا قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ، أَوْ مِثْلِ قَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت اُمیمہ بنت رقیقہ سے روایت ہے کہ اس نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئی بہت سی عورتوں میں جو بیعت کرنے کو آئی تھیں دین اسلام پر، ان عورتوں نے کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیعت کرتی ہیں اس بات پر کہ شریک نہ کریں گی ساتھ اللہ کے کسی چیز کو، اور نہ چوری کریں گی، اور نہ زنا کریں گی، اور نہ اپنی اولاد کو ماریں گی، اور نہ بہتان باندھیں گی اپنی اپنی طرف سے کسی پر، اور نہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نافرمانی کریں گی شرع کے کام میں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (کمالِ شفقت اور محبت سے) فرمایا: جہاں تک تمہاری طاقت یا قدرت ہے۔ وہ عورتیں بولیں: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اللہ اور اس کا رسول ہم پر زیادہ شفقت رکھتا ہے خود ہم سے۔ آیئے ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہاتھ ملائیں۔ رسول اللہ صلى اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔ میرا کہہ دینا سو عورتوں سے ایسا ہے جیسا کہ ایک عورت سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1803]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4553، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7039، 7041، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4195، 4186، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7756، 7765، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1597، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2874، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16665، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27548،، والحميدي فى «مسنده» برقم: 344، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9826، فواد عبدالباقي نمبر: 55 - كِتَابُ الْبَيْعَةِ-ح: 2»
← پچھلی حدیث (1802) باب پر واپس اگلی حدیث (1804) →