بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1796 — سفر کے احکام کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں سفر کے احکام کا بیان حدیث 1796
حدیث نمبر: 1796 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سُمَيٍّ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ نَوْمَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ، فَإِذَا قَضَى أَحَدُكُمْ نَهْمَتَهُ مِنْ وَجْهِهِ فَلْيُعَجِّلْ إِلَى أَهْلِهِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: سفر بھی ایک قسم کا عذاب ہے۔ روک دیتا ہے آدمی کو کھانے اور پینے اور سونے سے، تو جب تم میں سے کوئی اپنے کام کے لئے سفر کرے اور وہ کام پورا ہوجائے تو جلدی اپنے گھر لوٹ آئے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1796]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1804، 3001، 5429، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1927، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2708، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8732، 8733، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2712، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2882، 2882 م، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10470، 10471، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7224، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 39»
← پچھلی حدیث (1795) باب پر واپس اگلی حدیث (1797) →