بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1762 — تصویروں اور مورتیوں کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں تصویروں اور مورتیوں کا بیان حدیث 1762
حدیث نمبر: 1762 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، رَافِعَ بْنَ إِسْحَاق ، أَبُو سَعِيدٍ
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، أَنَّ رَافِعَ بْنَ إِسْحَاق مَوْلَى الشِّفَاءِ أَخْبَرَهُ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ نَعُودُهُ، فَقَالَ لَنَا أَبُو سَعِيدٍ : أَخْبَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ " الْمَلَائِكَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ تَمَاثِيلُ أَوْ تَصَاوِيرُ" . شَكَّ إِسْحَاق لَا يَدْرِي أَيَّتَهُمَا قَالَ أَبُو سَعِيدٍ؟
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت رافع بن اسحاق سے جو مولیٰ ہیں شفاء (بنت عبداللہ) کے، روایت ہے کہ میں اور عبداللہ بن ابی طلحہ مل کر سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس گئے ان کے دیکھنے کو، وہ بیمار تھے۔ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھ سے بیان کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے: فرشتے اس گھر میں نہیں جاتے جس میں تصویریں یا مورتیاں ہوں۔ اسحاق (راوی) کو شک ہے کہ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے ان دونوں میں سے کیا کہا (تصاویر یا مورتیاں)۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1762]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2805، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5849، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11880، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1303، والبيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 6309، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 6»
← پچھلی حدیث (1761) باب پر واپس اگلی حدیث (1763) →