بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1682 — پانی یا شربت پلانا داہنی طرف سے شروع کرنے کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں پانی یا شربت پلانا داہنی طرف سے شروع کرنے کا بیان حدیث 1682
حدیث نمبر: 1682 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِشَرَابٍ، فَشَرِبَ مِنْهُ وَعَنْ يَمِينِهِ غُلَامٌ وَعَنْ يَسَارِهِ الْأَشْيَاخُ، فَقَالَ لِلْغُلَامِ: " أَتَأْذَنُ لِي أَنْ أُعْطِيَ هَؤُلَاءِ؟" فَقَالَ الْغُلَامُ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا أُوثِرُ بِنَصِيبِي مِنْكَ أَحَدًا، قَالَ: فَتَلَّهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَدِهِ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس دودھ آیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے داہنی طرف ایک لڑکا تھا اور بائیں طرف بوڑھے بوڑھے لوگ تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لڑکے سے فرمایا: اگر تو اجازت دے تو پہلے میں ان لوگوں کو دے دوں؟ (جو بائیں طرف تھے)، لڑکے نے کہا: نہیں! اللہ کی قسم یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں اپنا حصّہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جوٹھے (پیئے ہوئے) میں سے کسی کو دینا نہیں چاہتا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پہلے اسی لڑکے کو دے دیا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1682]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2351، 2366، 2451، 2602، 2605، 5620، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2030، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5335، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6839، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14784، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23212، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5769، 5780، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 18»
← پچھلی حدیث (1681) باب پر واپس اگلی حدیث (1683) →