بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1681 — پانی یا شربت پلانا داہنی طرف سے شروع کرنے کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں پانی یا شربت پلانا داہنی طرف سے شروع کرنے کا بیان حدیث 1681
حدیث نمبر: 1681 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَبَنٍ قَدْ شِيبَ بِمَاءٍ مِنَ الْبِئْرِ، وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ، فَشَرِبَ ثُمَّ أَعْطَى الْأَعْرَابِيَّ، وَقَالَ: " الْأَيْمَنَ فَالْأَيْمَنَ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس دودھ آیا، جس میں کنوئیں کا پانی ملا ہوا تھا، اور داہنی طرف آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اعرابی (بدوی) تھا اور بائیں طرف سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پی کر اعرابی کو دیا اور کہا: پہلے داہنی طرف والے کو دو، پھر جو اس سے ملا ہوا ہے پھر جو اس سے ملا ہوا ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1681]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2352، 2571، 5612، 5619، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2029، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5333، 5334، 5336، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6832، 6833، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3726، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1893، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2162، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3425، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14783، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12145، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1216، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19582، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 24674، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 17»
← پچھلی حدیث (1680) باب پر واپس اگلی حدیث (1682) →