بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1652 — جو کپڑا عورتوں کو پہننا مکروہ ہے اس کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں جو کپڑا عورتوں کو پہننا مکروہ ہے اس کا بیان حدیث 1652
حدیث نمبر: 1652 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: " نِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ، مَائِلَاتٌ مُمِيلَاتٌ، لَا يَدْخُلْنَ الْجَنَّةَ وَلَا يَجِدْنَ رِيحَهَا، وَرِيحُهَا يُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ خَمْسِ مِائَةِ سَنَةٍ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جو عورتیں کپڑا پہنے ہوئے ہیں لیکن ننگی ہیں، خود بھی سیدھی راہ سے ہٹی ہوئی ہیں اور خاوند کو بھی ہٹا دیتی ہیں، جنت میں نہ جائیں گی، بلکہ جنت کی خوشبو تک نہ سونگھیں گی، حالانکہ جنت کی خوشبو پانچ سو برس کی راہ سے آتی ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1652]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2128، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7461، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3311، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8786، 9811، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6690، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1811، 5854، والبيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 7800، 7801، وبغوي فى «شرح السنة» ‏‏‏‏برقم: 3083
شیخ سلیم ہلالی کہتے ہیں کہ یہ سند امام مسلم کی شرط کے مطابق صحیح ہے اور حکماً مرفوع ہے۔، فواد عبدالباقي نمبر: 48 - كِتَابُ اللِّبَاسِ-ح: 7»
← پچھلی حدیث (1651) باب پر واپس اگلی حدیث (1653) →