بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1634 — خوش خلقی کے بیان میں
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں خوش خلقی کے بیان میں حدیث 1634
حدیث نمبر: 1634 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ، يَقُولُ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرٍ مِنْ كَثِيرٍ مِنَ الصَّلَاةِ وَالصَّدَقَةِ"، قَالُوا: بَلَى، قَالَ: " إِصْلَاحُ ذَاتِ الْبَيْنِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْبِغْضَةَ فَإِنَّهَا هِيَ الْحَالِقَةُ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سعید بن مسیّب نے کہا: کیا میں نہ بتاؤں تم کو وہ چیز جو بہت سی نمازوں اور صدقہ سے بہتر ہے؟ لوگوں نے کہا: بتاؤ۔ سعید نے کہا: ایک دوسرے کے بیچ صلح کرا دینا، اور بچو تم بغض اور عدوات سے، یہ خصلت مونڈنے والی ہے نیکیوں کو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1634]
تخریج الحدیث
«مقطوع صحيح، وأخرجه وابن عبدالبر فى «التمهيد» برقم: 145/23، فواد عبدالباقي نمبر: 47 - كِتَابُ حُسْنِ الْخَلُقِ-ح: 7»
← پچھلی حدیث (1633) باب پر واپس اگلی حدیث (1635) →