بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1570 — جب چور حاکم تک پہنچ جائے پھر اس کی سفارش نہیں کرنی چاہیے
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: چوری کے بیان میں جب چور حاکم تک پہنچ جائے پھر اس کی سفارش نہیں کرنی چاہیے حدیث 1570
حدیث نمبر: 1570 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
ابْنِ شِهَابٍ ، صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ ، أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ، قِيلَ لَهُ: إِنَّهُ مَنْ لَمْ يُهَاجِرْ هَلَكَ. فَقَدِمَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ الْمَدِينَةَ فَنَامَ فِي الْمَسْجِدِ وَتَوَسَّدَ رِدَاءَهُ، فَجَاءَ سَارِقٌ فَأَخَذَ رِدَاءَهُ، فَأَخَذَ صَفْوَانُ السَّارِقَ فَجَاءَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَسَرَقْتَ رِدَاءَ هَذَا؟" قَالَ: نَعَم. فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُقْطَعَ يَدُهُ". فَقَالَ لَهُ صَفْوَانُ: إِنِّي لَمْ أُرِدْ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، هُوَ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَهَلَّا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت صفوان بن عبداللہ بن صفوان سے روایت ہے کہ صفوان بن امیہ سے کسی نے کہا کہ جس نے ہجرت نہیں کی تو وہ تباہ ہوا، تو صفوان مدینہ میں آئے اور مسجد نبوی میں اپنی چادر سر کے تلے رکھ کر سو رہے، چور آیا اور چادر ان کی لے گیا، صفوان نے اٹھ کر چور کو گرفتار کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چور سے پوچھا: کیا تو نے صفوان کی چادر چرائی؟ وہ بولا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم کیا۔ صفوان نے کہا: میری نیت یہ نہ تھی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! وہ چادر تو اس پر صدقہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تجھ کو یہ امر میرے پاس لانے سے پہلے کرنا تھا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ السَّرَقَةِ/حدیث: 1570]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4394، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8241، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4885، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2595، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2352، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17311، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15379، فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 28»
← پچھلی حدیث (1569) باب پر واپس اگلی حدیث (1571) →