وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: " الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ، وَالصَّاعُ بِالصَّاعِ، وَلَا يُبَاعُ كَالِئٌ بِنَاجِزٍ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
قاسم بن محمد بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک دینار بدلے میں ایک دینار کے چاہیے، ایک درہم بدلے میں ایک درہم کے، اور ایک صاع بدلے میں ایک صاع کے، اور نہ بیچا جائے نقد بدلے میں وعدے کے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1337]
تخریج الحدیث
«موقوف ضعيف
شیخ سلیم ہلالی نے کہا کہ اس کی سند انقطاع کی وجہ سے ضعیف ہے، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 36»