بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1334 — سونے اور چاندی کی بیع کا بیان مسکوک ہو یا غیر مسکوک
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: خرید و فروخت کے احکام میں سونے اور چاندی کی بیع کا بیان مسکوک ہو یا غیر مسکوک حدیث 1334
حدیث نمبر: 1334 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أَبُو الدَّرْدَاءِ ، عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ بَاعَ سِقَايَةً مِنْ ذَهَبٍ أَوْ وَرِقٍ بِأَكْثَرَ مِنْ وَزْنِهَا، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذَا، إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ" . فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: مَا أَرَى بِمِثْلِ هَذَا بَأْسًا. فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: مَنْ يَعْذِرُنِي مِنْ مُعَاوِيَةَ، أَنَا أُخْبِرُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُخْبِرُنِي عَنْ رَأْيِهِ: لَا أُسَاكِنُكَ بِأَرْضٍ أَنْتَ بِهَا. ثُمَّ ثُمَّ قَدِمَ أَبُو الدَّرْدَاءِ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَكَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى مُعَاوِيَةَ:" أَنْ لَا تَبِيعَ ذَلِكَ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ وَزْنًا بِوَزْنٍ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے ایک برتن پانی پینے کا سونے یا چاندی کا اس کے وزن سے زیادہ سونے یا چاندی کے بدلے میں بیچا، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس سے منع کرتے تھے، مگر برابر برابر بیچنا درست رکھتے تھے۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے نزدیک کچھ قباحت نہیں ہے۔ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے کہا: بھلا کون میرا عذر قبول کرے گا اگر میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو اس کا بدلہ دوں، میں تو ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث بیان کرتا ہوں، اور وہ مجھ سے اپنی رائے بیان کرتے ہیں، اب میں تمہارے ملک میں نہ رہوں گا۔ پھر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ مدینہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور ان سے یہ قصہ بیان کیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ پھر ایسی بیع نہ کریں، مگر برابر تول کر۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1334]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحیح، وأخرجه النسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4576، وأحمد فى «مسنده» برقم: 28081، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10494، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم:3344، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 33»
← پچھلی حدیث (1333) باب پر واپس اگلی حدیث (1335) →