بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1261 — بچے کو دودھ پلانے کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: رضاعت کے بیان میں بچے کو دودھ پلانے کا بیان حدیث 1261
حدیث نمبر: 1261 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " الرَّضَاعَةُ قَلِيلُهَا وَكَثِيرُهَا تُحَرِّمُ، وَالرَّضَاعَةُ مِنْ قِبَلِ الرِّجَالِ تُحَرِّمُ" . قَالَ يَحْيَى: وَسَمِعْتُ مَالِكًا، يَقُولُ: الرَّضَاعَةُ قَلِيلُهَا وَكَثِيرُهَا إِذَا كَانَ فِي الْحَوْلَيْنِ تُحَرِّمُ، فَأَمَّا مَا كَانَ بَعْدَ الْحَوْلَيْنِ، فَإِنَّ قَلِيلَهُ وَكَثِيرَهُ لَا يُحَرِّمُ شَيْئًا، وَإِنَّمَا هُوَ بِمَنْزِلَةِ الطَّعَامِ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
ابن شہاب کہتے تھے: رضاعت تھوڑی ہو یا زیادہ حرمت ثابت کر دیتی ہے، اور رضاعت مردوں کی طرف سے بھی حرمت ثابت کر دیتی ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: دو برس کے اندر رضاعت قلیل ہو یا کثیر حرمت ثابت کر دتیی ہے، اور دو برس کے بعد کی رضاعت سے حرمت ثابت نہیں ہوتی، بلکہ وہ مثل اور کھانوں کے ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 1261]
تخریج الحدیث
«مقطوع صحيح، وانفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 30 - كِتَابُ الرَّضَاعِ-ح: 11ق»
← پچھلی حدیث (1260) باب پر واپس اگلی حدیث (1262) →