بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1214 — جو شخص اپنی عورت سے جماع نہ کر سکے اس کو مہلت دینے کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: طلاق کے بیان میں جو شخص اپنی عورت سے جماع نہ کر سکے اس کو مہلت دینے کا بیان حدیث 1214
حدیث نمبر: 1214 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ شِهَابٍ، مَتَى يُضْرَبُ لَهُ الْأَجَلُ، أَمِنْ يَوْمِ يَبْنِي بِهَا، أَمْ مِنْ يَوْمِ تُرَافِعُهُ إِلَى السُّلْطَانِ؟ فَقَالَ: " بَلْ مِنْ يَوْمِ تُرَافِعُهُ إِلَى السُّلْطَانِ" . قَالَ مَالِكٌ: فَأَمَّا الَّذِي قَدْ مَسَّ امْرَأَتَهُ، ثُمَّ اعْتَرَضَ عَنْهَا، فَإِنِّي لَمْ أَسْمَعْ أَنَّهُ يُضْرَبُ لَهُ أَجَلٌ، وَلَا يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے ابن شہاب سے پوچھا کہ کب سے ایک برس کی مہلت دی جائے گی؟ جس روز سے خلوت ہوئی؟ یا جس روز سے مقدمہ پیش ہوا حکم کے سامنے؟ انہوں نے کہا: جس روز مقدمہ پیش ہوا اس روز سے دعوت دی جائے گی۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو شخص اپنی عورت سے جماع کرچکا، پھر کسی وجہ سے عاجز ہو گیا اس کو مہلت دینے کی ضرورت نہیں، نہ تفریق ہوگی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 1214]
تخریج الحدیث
«مقطوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14293، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16489، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 75»
← پچھلی حدیث (1213) باب پر واپس اگلی حدیث (1215) →