بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1005 — گھوڑوں کا اور گھڑ دوڑ کا بیان اور جہاد میں صرف کرنے کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: جہاد کے بیان میں گھوڑوں کا اور گھڑ دوڑ کا بیان اور جہاد میں صرف کرنے کا بیان حدیث 1005
حدیث نمبر: 1005 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ خَرَجَ إِلَى خَيْبَرَ، أَتَاهَا لَيْلًا وَكَانَ إِذَا أَتَى قَوْمًا بِلَيْلٍ، لَمْ يُغِرْ حَتَّى يُصْبِحَ، فَخَرَجَتْ يَهُودُ بِمَسَاحِيهِمْ وَمَكَاتِلِهِمْ، فَلَمَّا رَأَوْهُ، قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَاللَّهِ، مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُ أَكْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم جب چلے خیبر کو، پہنچے وہاں رات کو، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب کسی قوم پر رات کو پہنچتے تو جنگ شروع نہ کرتے یہاں تک کہ صبح ہو، تو خیبر کے یہودی اپنی کدالیں اور زنبیلیں لے کر نکلے، جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا تو کہنے لگے: قسم ہے اللہ کی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں اور پورا لشکر ان کے ساتھ ہے، تو فرمایا آپ صلی الله علیہ وسلم نے: اللہ اکبر خراب ہوا خیبر۔ «إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ ﴿فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ﴾ » ۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 1005]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 371، 610، 947، 2228، 2235، 2943، 2944، 2945، 2991، 3647، 4197 م، 4198، 4199، 4200، 4201، 4211، 4213، 5085، 5086، 5159، 5169، 5528، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 382، 1365، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 351، 400، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4091، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2210، 6871، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 548، 3382، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2054، 2634، 2995، 2996، 2997، 2998، 3009، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1115، 1550، 1618 م، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2034، 2288، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1957، 2272، 3196، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 907، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1933، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12138، 12174، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1232، 1234، فواد عبدالباقي نمبر: 21 - كِتَابُ الْجِهَادِ-ح: 48»
← پچھلی حدیث (1004) باب پر واپس اگلی حدیث (1006) →