☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [410]
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
Books← Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)← کھانے اور مشروبات سے متعلق مسائل← احادیث: [410]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 410 Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
445- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أضاف ضيفا كافرا، فأمر له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بشاة فحلبت فشرب حلابها، ثم أخرى فشربه ثم أخرى فشربه حتى شرب حلاب سبع شياه. ثم إنه أصبح فأسلم، فأمر له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بشاة فحلبت فشرب حلابها، ثم أمر له بأخرى فلم يستتمها، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ”إن المؤمن يشرب فى معى واحد، والكافر يشرب فى سبعة أمعاء.“
Translation: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک کافر کی میزبانی کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا، ایک بکری کا دودھ دوھا گیا تو اس (کافر) نے (سارا) دودھ پی لیا پھر دوسری کو دوھا گیا تو اس نے (سارا) پی لیا پھر تیسری کو دوھا گیا تو اس نے پی لیا۔ حتیٰ کہ سات بکریوں کا دودھ اس نے پی لیا پھر جب صبح ہوئی تو وہ مسلمان ہو گیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا تو ایک بکری کا دودھ نکالا گیا تو اس نے پی لیا پھر دوسری کا دودھ لایا گیا تو وہ پی نہ سکا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مومن ایک آنت میں پیتا ہے اور کافر سات آنتوں میں پیتا ہے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 410]
تخریج الحدیث
«445- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي924/2 ح 1781، ك 49 ب 6 ح 10) التمهيد 263/21، الاستذكار: 1713، و أخرجه مسلم (2063) من حديث مالك به، من رواية يحيي بن يحيي وجاء فى الأصل: ”يستمتها“.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
Grade: سنده صحيح