بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
مسلمان ایک آنت سے پیتا ہے
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) کھانے اور مشروبات سے متعلق مسائل مسلمان ایک آنت سے پیتا ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 410 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
445- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أضاف ضيفا كافرا، فأمر له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بشاة فحلبت فشرب حلابها، ثم أخرى فشربه ثم أخرى فشربه حتى شرب حلاب سبع شياه. ثم إنه أصبح فأسلم، فأمر له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بشاة فحلبت فشرب حلابها، ثم أمر له بأخرى فلم يستتمها، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ”إن المؤمن يشرب فى معى واحد، والكافر يشرب فى سبعة أمعاء.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک کافر کی میزبانی کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا، ایک بکری کا دودھ دوھا گیا تو اس (کافر) نے (سارا) دودھ پی لیا پھر دوسری کو دوھا گیا تو اس نے (سارا) پی لیا پھر تیسری کو دوھا گیا تو اس نے پی لیا۔ حتیٰ کہ سات بکریوں کا دودھ اس نے پی لیا پھر جب صبح ہوئی تو وہ مسلمان ہو گیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا تو ایک بکری کا دودھ نکالا گیا تو اس نے پی لیا پھر دوسری کا دودھ لایا گیا تو وہ پی نہ سکا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مومن ایک آنت میں پیتا ہے اور کافر سات آنتوں میں پیتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 410]
تخریج الحدیث
«445- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي924/2 ح 1781، ك 49 ب 6 ح 10) التمهيد 263/21، الاستذكار: 1713، و أخرجه مسلم (2063) من حديث مالك به، من رواية يحيي بن يحيي وجاء فى الأصل: ”يستمتها“.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح